Use of force means his failure.
Al-Risala, March 1997, pp. 47–48
By Maulana Wahiduddin Khan
میں اضافہ کروں گا کہ ہر آدمی کے پاس خدا کے دئے ہوئے اتنے زیادہ ذرائع ہیں کہ اس کے لئے طاقت کا استعمال اس کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ آدمی کی عقل بے حساب طاقتوں کا خزانہ ہے۔ کی پولیس فورس سے بھی زیادہ طاقت ور ہے۔ معاملہ پیش آنے کی صورت میں آدمی اگر حواس باختہ
نہ ہو، اور وہ اپنی عقل کو صحیح طور پر استعمال کرے تو وہ ہر چیز پر قابو پا سکتا ہے۔ ایسی حالت میں اگر کوئی آدمی اپنی عقل کو کام میں لانے کے بجائے اپنے ہاتھ میں پتھر اٹھاتا ہے یا اپنے ہاتھ میں گن سنبھالتا ہے تو یہ اس کی ہار کی بات ہے نہ کہ جیت کی بات۔
شملہ سے کالکا تک کا سفر بذریعہ کار طے ہوا۔ جیسا کہ ذکر کیا گیا، میں کارسک (car sick) ہوں چنانچہ مجھ کو دوبارہ چکر آنے لگا۔ اس کے بعد میں نے مسٹر چاری کو آگے کی سیٹ پر بٹھا دیا اور پیچھے کی سیٹ پر لیٹ گیا۔ لیٹنے کی وجہ سے بقیہ راستہ میں کافی سکون رہا۔ کالکا سے دوبارہ ہمالین کوئن کے ذریعہ روانگی ہوئی۔ میری طبیعت چوں کہ ٹھیک نہیں تھی ، اس لئے منتظمین نے ایک کیبن تنہا مجھ کو دیدیا۔ یہاں بھی دوبارہ لیٹے لیٹے سارا راستہ طے ہوا۔ ۷ جولائی ۱۹۹۴ کی رات کو گیارہ بجے، ہم لوگ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گئے۔ میں دہلی سے شملہ گیا، اور شملہ سے دوبارہ واپس آیا۔ اوپر کی سطریں اسی سفر کی مختصر رو داد یہ ایک جسمانی سفر تھا۔ اس طرح ہر آدمی ذہنی سفر کرتا رہتا ہے۔ بعض اوقات ذہنی سفر کی اہمیت جسمانی سفر سے زیادہ ہوتی ہے۔ مگر شاید ذہنی سفر کی رو داد کو انسانی زبان میں قلم بند کرنا ممکن نہیں۔ ذہنی سفر کی رو داد کو الفاظ کی صورت دینے کے لئے، ہمیں اگلے مرحلہ حیات کا انتظار کرنا چاہئے ۔ اسلام کا فکری اور عملی اور تاریخی مطالعہ مولانا وحید الدین خاں 320 pages; Rs. 60 افکار اسلامی کی کشف، نشاۃ ثانیہ مولانا وحیدالدین خاں 240 pages; Rs. 50 مستقیم رسول کا راستہ قرآن و حدیث اور فقہ و تاریخ کی روشنی میں مولانا وحید الدین خاں 192 pages; Rs. 40 AL-RISALA BOOK CENTRE 1, Nizamuddin West Market, Near DESU, New Delhi-110 013 Tel. 4611128, 4611131 Fax 91-11-4697333