Al-Risala · April 1997

نماز

Al-Risala, April 1997, p. 18

By Maulana Wahiduddin Khan

نماز خدا کی عبادت ہے ۔ وہ روزانہ پانچ وقت کے لیے فرض ہے۔ جماعت کے ساتھ نماز کی ادائیگی کے لیے اس کا انتظام مسجدوں میں کیا جاتا ہے۔

نماز میں سب سے پہلے وضو کیا جاتا ہے۔ چہرہ اور ہاتھ اور پاؤں کو پانی سے دھو کر نمازی اپنے اندر اس احساس کو جگاتا ہے کہ وہ ہمیشہ پاکیزہ زندگی گزارے گا۔ پھر وہ اللہ اکبر (اللہ سب سے بڑا ہے) کہہ کر نماز کے عمل میں داخل ہوتا ہے۔ اس طرح وہ اقرار کرتا ہے کہ بڑائی صرف ایک خدا کے لیے ہے۔ آدمی کے لیے صحیح رویہ صرف یہ ہے کہ وہ چھوٹا اور متواضع بن کر دنیا

نماز میں آدمی قرآن کے کچھ حصوں کو پڑھ کر اپنے بارہ میں خدا کے احکام کو ذہن میں تازہ پھر وہ رکوع اور سجدہ کر کے عمل کی زبان میں یہ کہتا ہے کہ میرے لیے صرف ایک ہی رویہ درست ہے ، اور وہ یہ کہ میں خدا کا تابع بن کر دنیا میں زندگی گزاروں ۔ نماز کا عمل جب ختم ہوتا ہے تو تمام نمازی دائیں اور بائیں منہ پھیر کر کہتے ہیں: السلام علیکم ورحمۃ اللہ (تمھارے اوپر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت ہو) یہ اس بات کا اعلان ہے کہ نماز کے ذریعہ تربیت پا کر اب تمام نمازی اس طرح دنیا میں داخل ہو رہے ہیں کہ ان کے دل میں دوسروں کے لیے رحمت اور امن کے سوا کوئی دوسرا جذبہ نہیں۔ وہ سماج کا امن پسند ممبر بن کر وہ کسی کے ساتھ بدخواہی کا عمل نہیں کریں گے۔

نماز ایک اعتبار سے خدا کی عبادت ہے۔ وہ خدا کی خدائی کا اعتراف ہے۔ وہ ہر قسم کی بڑائی کو صرف خدا کے لیے خاص کرتے ہوئے اس کے آگے جھک جاتا ہے۔

دوسرے اعتبار سے نماز آدمی کو اس کے لیے تیار کرتی ہے کہ لوگوں کے درمیان وہ سچا انسان بن کر رہے۔ وہ لوگوں کے ساتھ معاملہ کرنے میں تواضع اور ہمدردی کا انداز نماز خدا کے ساتھ بھی انسان کے معاملہ کو درست کرتی ہے اور انسان کے ساتھ اس کے معاملہ کو بھی۔

Printed page