Al-Risala · April 1997

خدا پرستانہ زندگی

Al-Risala, April 1997, p. 38

By Maulana Wahiduddin Khan

اسلام کا مقصد یہ ہے کہ آدمی کو ایسا بنایا جائے کہ وہ دنیا میں خدا پرستانہ زندگی گزارنے وہ غیر خدا پرستانہ زندگی کو مکمل طور پر چھوڑ دے۔ غیر خدا پرستانہ زندگی یہ ہے کہ آدمی کی دل چسپیاں خدا کے سوا دوسری چیزوں میں لگی ہوئی ہوں، اس کی توجہ کا مرکز مخلوقات ہوں نہ کہ وہ دوستی کرے تو خدا کے لیے کرے اور دشمنی کرے تو خدا کے لیے کرے۔ اس کی سوچ اور جذبات کا مرکز پوری طرح خدا کی ذات بن جائے۔ جب آدمی کسی منزل پر پہنچنے کے لیے ایک راستہ کو اختیار کرتا ہے تو وہ اس کو ضروری سمجھتا ہے کہ وہ دائیں بائیں مڑے بغیر اپنے راستہ پر چلتا رہے۔ کیوں کہ اس کے بغیر وہ منزل تک نہیں پہنچ سکتا۔ یہی معاملہ انسان اور خدا کا بھی ہے۔ موجودہ دنیا میں کوئی انسان جب اپنی زندگی شروع کرتا ہے تو ایک راستہ وہ ہوتا ہے جو خدا کی طرف جاتا ہے۔ اسی کے ساتھ دوسرے بہت سے راستے ہوتے ہیں جو ادھر اُدھر ہٹ کر کسی اور منزل کی طرف جا رہے ہوتے ہیں۔ سچے طالبِ خدا کا طریقہ یہ ہے کہ وہ اہتمام کے ساتھ خدا والے راستے پر چلتا رہے، وہ ہرگز دائیں اور بائیں جانے والے راستوں کی طرف نہ جو آدمی خدا کی طرف جانے والے سیدھے راستے پر قائم رہے وہ بلاشبہ خدا تک اس کے برعکس جو آدمی ادھر اُدھر مڑ جائے وہ درمیان میں بھٹک کر رہ جائے گا۔ وہ کبھی خدا تک پہنچنے والا نہیں۔

ادھر اُدھر کے راستوں پر بھٹکنے کا مطلب یہ ہے کہ آدمی اپنی خواہش کا تابع بن جائے۔ وہ ظاہری مفاد کو اہمیت دینے لگے۔ وہ غصہ اور نفرت اور حسد اور انانیت جیسے جذبات کا شکار ہوجائے۔ وہ بے سوچے سمجھے ہر اس سمت میں دوڑ پڑے جو اسے اپنے سامنے کھلی ہوئی دکھائی دیتی ہوں۔

اس کے برعکس خدا والا راستہ یہ ہے کہ آدمی خدا کے احکام پر غور کرے۔ فیصلے کے تحت اپنا رخ متعین کرے۔ وہ آخرت کی جواب دہی کی بنیاد پر اپنی زندگی کے معاملات طے کرے نہ کہ محض وقتی فائدہ یا وقتی محرکات کی بنیاد پر۔

Printed page