Al-Risala · July 1997
I don't feel like leaving the place.
Al-Risala, July 1997, p. 26
By Maulana Wahiduddin Khan
مغل حکمرانوں نے اس ملک میں عمارتی کشش کے نمونے تو قائم کئے مگر اسلام کی کشش کے اسباب فراہم کرنے میں وہ نا کام رہے۔ انھوں نے اگر ملک میں اسلام کا تاج محل بنایا ہوتا تو شاید یہاں کی سیاحت کرنے والا یہ کہتا کہ اسلام کے سوا کوئی اور دین اب مجھے پسند نہیں آتا۔
جہاز میں دوسرے اخباروں کے ساتھ اکنامک ٹائمس (The Economic Times) کا شمارہ ۳۱ مارچ ۱۹۹۵ بھی تھا۔ اس کے صفحہ اول پر ایک لیبل علیحدہ سے چپکا ہوا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ یہ فلاں سفری کمپنی (Tours and Travels) کی اسپانسر کی ہوئی کاپی ہے (sponsored copy)۔ اور یہ کہ وہ آپ کی اپنی کاپی ہے :