Al-Risala · August 1997

Drag is created if the landing gear is down.

Al-Risala, August 1997, pp. 45–46

By Maulana Wahiduddin Khan

جہاز تقریباً دو گھنٹہ لیٹ ہو کر ساڑھے پانچ بجے شام کو دہلی پہنچا۔ جہاز کے اندر اعلان میں مسافروں سے کہا گیا کہ اس دیری کے کارن آپ کو جو اسوبیدھا ہوئی اس کے لئے ہم چھپا تاہم انڈین ایئر لائنز کے لئے یہ ایک معمول کی بات ہو چکی ہے۔ اور اس کے نتیجے میں لوگوں کو طرح طرح کی زحمتیں پیش آتی ہیں۔

آج کے اخبار میں ایک خبر یہ تھی کہ حکومت ہند کے ایک ذمہ دار نے کہا کہ ترقی کا فائدہ ہمیں ہندوستان کے عام شہریوں تک پہنچانا ہے۔ میں نے سوچا کہ ہوائی جہاز میں جو لوگ سفر کرتے ہیں وہ تو خواص کے طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں ۔ پھر پچاس سال کی قومی حکومت کے باوجود جب ترقی کا فائدہ ملک کے خواص تک بھی پوری طرح نہیں پہنچا تو ملک کے عوام تک ترقی کا فائدہ پہنچانے کے لئے آخر کتنا زیادہ وقت درکار ہوگا۔ ۶ جنوری ۱۹۹۵ کی شام کو میں دہلی واپس پہنچا۔

Printed page