Al-Risala · January 1997

خبرنامه اسلامی مرکز، 11

Al-Risala, January 1997, pp. 46–53

By Maulana Wahiduddin Khan

ایک انٹرنیشنل مذہبی کانفرنس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے روم (اٹلی) کا سفر کیا۔ 10 اکتوبر 1996 کو تھی۔ اس موقع پر دو پیپر پیش کیے اور لوگوں سے ملاقاتیں کیں، اس کانفرنس میں 80 ملکوں کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس کی روداد ان شاء اللہ الرسالہ میں سفر نامہ کے ذیل میں شائع کردی جائے گی۔

انگریزی اخبار راشٹریہ سہارا کے نماینده مسٹر عمران احمد شاہ نے 13 اکتوبر 1996 کو ٹیلی فون پر صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر فتویٰ اور قضا سے تھا۔ کے جواب میں کہا گیا کہ سیاسی فتوے دینا اسلام کا ایکسپلانیشن ہے نہ کہ اسلام کی تعمیل۔ مالب (ہریانہ) میں ایک نئی مسجد تعمیر کی گئی ہے۔ 15 اکتوبر 1996 کو وہاں ایک افتتاحی جلسہ تھا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور وہاں مسجد کی اہمیت پر ایک تقریر کی۔ خلاصہ یہ تھا کہ مسجد دینی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ اس ادارہ کو اگر موثر طور پر زندہ کیا جائے تو وہ اصلاح ملت کا اہم ذریعہ بن جائے۔

سوادھیائے تحریک کے زیر اہتمام 19 اکتوبر 1996 کو بمبئی میں ایک بہت بڑا جلسہ ہوا۔ لاکھوں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے شرکت کی۔ اور انسانی فلاح کے موضوع پر خطاب کیا۔ بمبئی میں اس کے علاوہ بھی کئی پروگرام ہوئے۔ اس کی تفصیل ان شاء اللہ الرسالہ میں سفرنامہ کے تحت شائع کردی جائے گی۔ صدر اسلامی مرکز نے اکتوبر 1996 کے آخری ہفتہ میں حیدر آباد کا سفر کیا۔ وہاں جامعہ ریاض البنات اور جامعہ ریاض الاسلام اور مدینہ ایجوکیشنل سنٹر میں خطابات کے پروگرام ہوئے۔ اس سفر کی رو داد ان شاء اللہ سفرنامے کے تحت شائع کردی جائے گی۔

26 اکتوبر 1996 کو دہلی کے سیاسی لیڈر نے کچھ صحافیوں پر جارحانہ حملہ کیا تھا۔ اس موضوع پر نیشن اینڈ دی ورلڈ (انگریزی) کے نمائندہ نے ٹیلی فون پر صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ کہ یہ واقعہ جمہوری روایات اور دستور ہند کے سراسر خلاف تھا۔ اگر بالفرض کسی صحافی نے کوئی زیادتی کی تھی تو مذکورہ لیڈر کو خود حملہ کرنے بجائے پولیس کو بلانا چاہیے تھا۔ ایک سوال کے

جواب میں کہا گیا کہ اس مسئلہ کا حل ایک نیا قانون بنانا نہیں ہے بلکہ لوگوں کے ذہن کو درست کرنا ہے۔ ہفت روزہ تیسرا راستہ کے زیر انتظام غالب اکیڈمی (نئی دہلی) میں ۲۶ اکتوبر ۱۹۹۶ کو ایک اس کا عنوان تھا : حالات حاضرہ اور صحافتی ذمہ داریاں، مسلم مسائل کے پس منظر میں۔ صدر اسلامی مرکز نے اس کی دعوت پر اس میں شرکت کی۔ انھوں نے اپنی تقریر میں جو باتیں کہیں ان میں سے ایک یہ تھی کہ مسلمانوں کو یہ شکایت اپنے دماغ سے نکال دینا چاہیے کہ ہندو پریس مسلمانوں کے بارہ میں متعصب ہے۔ اصل یہ ہے کہ ہندو پریس ہو یا مسلم پریس، دونوں تجارتی پریس ہیں۔ ہر ایک تجارتی مفاد کی بنیاد پر چلایا جاتا ہے نہ کہ تعصب یا غیر تعصب کی

بھارتیہ ودیا بھون (نئی دہلی) میں ۲۷ اکتوبر ۱۹۹۶ کو ایک سیمینار ہوا۔ اس کا عنوان تھا : اچھی حکومت کیسے بنتی ہے۔ صدر اسلامی مرکز نے اس کی دعوت پر اس میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس کا خلاصہ یہ تھا کہ پہلے ہم کو اچھا سماج بنانا پڑے گا اس کے بعد ہی وہاں اچھی گورنمنٹ بن سکتی ہے۔

ٹی وی ٹوڈے کی ٹیم نے ۲۹ اکتوبر ۱۹۹۶ کو دور درشن کے لیے صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو ریکارڈ کیا۔ پورا انٹرویو اسلام پر تھا۔ اسلام کی تعلیمات کے مختلف پہلو قرآن و حدیث کی روشنی میں بتائے گئے۔ یہ انٹرویو کئی قسطوں میں دور درشن کے صبح کے پروگرام میں دکھایا

ڈویلپنگ کنٹریز ریسرچ سنٹر (یو جی سی) کے تحت جہیز وغیرہ کے مسائل پر ایک ریسرچ کی جارہی اس سلسلہ میں ۲۹ اکتوبر ۱۹۹۶ کو مسز ناظمہ احمد نے ٹیلی فون پر اسلامی نقطہ نظر جاننے کے لیے صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ بتایا گیا کہ جہیز کی مروجہ شکل سراسر غیر اسلامی ہے۔ بلا مطالبہ اور غیر نمائشی طورپر سادہ قسم کی کچھ ضروری چیزیں دے دی جائیں تو اس میں کوئی

ایک نئی کتاب زیر طبع ہے جس کا نام ’دین انسانیت‘ ہے۔ اس میں اسلام کو امن اور رحمت اور انسانیت کے دین کی حیثیت سے پیش کیا گیا ہے۔

بعض مغربی ملکوں کے افراد کے تعن سے الرسالہ انگریزی کو انٹرنیٹ پر لایا جارہاہے۔ ان شاء اللہ اس کے بعد الرسالہ مشن کی عالمی اشاعت ممکن ہوسکے گی ۔ اس کے ذریعہ ای میل کا طریقہ اختیار کر کے الرسالہ کے پیغام کو وسیع ترین شکل میں پھیلایا جاسکے گا۔ کیتھولک ورلڈ نیوز کے دہلی کے نمائندہ مسٹر اینٹو اکا رانے ۳۰ اکتوبر ۱۹۹۶ کو او ٹیلی فون پر صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا ۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر بعض صدیوں کے آیندہ الکشن سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ موجودہ الکشن سیاست کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہماری سیاست نیشنل اشوز سے ہٹ کر ذیلی اشور کی طرف چلی گئی ہے ۔ یہ ایک خطر ناک علامت ضرورت ہے کہ الکشنی سیاست کو دوبارہ نیشنل اشوز کی طرف لایا جائے۔ انگریزی اخبار ہیڈ ڈئے کی خاتون نما ئندہ اسماء عرشی نے یکم نومبر ۱۹۹۶ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا ۔ سوالات کا تعلق زیادہ ترتعددازواج سے تھا۔ اس سلسلہ میں انھیں اسلام کا قانون بتایا گیا۔ ایک سوال یہ تھا کہ موجودہ زمانہ میں اس کا ریلیونس باقی ہے۔ جواب دیا گیا کہ اس اجازت کا تعلق زمانہ سے نہیں ہے بلکہ عورتوں کے سرپلس ہونے سے ہے۔ ایک غیر زمانی ظاہر ہ ہے۔

ڈاکٹر رجنی پانی ڈارکٹر ساوتھ ایشین سنٹر ، لانگ آئی لینڈ یونیورسٹی) نے ۲ دسمبر کو دو امریکن اسکالر کے ساتھ صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کی۔ یہ لوگ اسلامی تصوف پر ریسرچ ان کو اس موضوع پر ضروری معلومات دی گئیں اور کچھ انگریزی کتابیں مزید مطالعہ کے لیے دی گئیں۔

۶ جنوری ۱۹۹۷ کو بمبئی (چوہان اڈیٹوریم) میں ایک خصوصی فنکشن ہوا۔ اس میں بمبئی کے تعلیم یافتہ اور صنعت کار طبقہ کے لوگ شریک ہوئے ۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ اور مذہبی رواداری کے موضوع پر ایک تقریر کی۔ دوسرے پروگراموں میں شرکت کی ۔ اس کی تفصیل ان شاء اللہ الرسالہ میں سفر نامہ کے تحت شائع کردی جائے گی۔

دور جدید کا چیلنج مولانا وحید الدین خاں مطبوعات اسلامی مرکز مولانا وحید الدین خاں مولانا وحید الدین خاں ازواج رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا تذکرہ ڈاکٹر فریدہ خانم سیرت پاک کا علمی اور تاریخی مطالعہ مولانا وحید الدین خاں اپنے آپ کو پہچان مولانا وحید الدین خاں تعبیر کی غلطی مولانا وحید الدین خاں اپنی زندگی کس طرح بسر کریں قرآن و سنت اور اصلاحی کوششیں مولانا وحید الدین خاں مولانا وحید الدین خاں AL-RISALA BOOK CENTRE 1, Nizamuddin West Market, Near DESU, New Delhi-110 013 Tel. 4611128, 4611131 Fax 91-11-4697333

5/- تاریخ دعوت حق Rs. اردو 12/- مطالعہ سیرت 200/- تذکیر القرآن جلد اول 80/- ڈائری جلد اول 200/- تذکیر القرآن جلد دوم 55/- کتاب زندگی 45/- اللہ اکبر - انوارِ حکمت 50/- پیغمبر انقلاب 25/- اقوالِ حکمت 45/- مذہب اور جدید چیلنج 8/- تعمیر کی طرف 35/- عظمت قرآن 20/- تبلیغی تحریک 50/- عظمت اسلام 25/- تجدید دین 7/- عظمتِ صحابہ -/35 عملیاتِ اسلام 60/- دین کامل - مذہب اور سائنس 45/- الاسلام 8/- قرآن کا مطلوب انسان 50/- ظہورِ اسلام 5/- دین کیا ہے 30/- اسلامی زندگی 7/- اسلام دینِ فطرت 35/- احیاءِ اسلام 7/- تعمیرِ ملت 50/- راز حیات 7/- تاریخ کا سبق 40/- صراطِ مستقیم 5/- فسادات کا مسئلہ 60/- خاتونِ اسلام 5/- انسان اپنے آپ کو پہچان 40/- سوشلزم اور اسلام 5/- تعارفِ اسلام 30/- اسلام اور عصرِ حاضر 5/- اسلام پندرھویں صدی میں 40/- الربانیہ 8/- راہیں بند نہیں 45/- کاروانِ ملت 7/- ایمانی طاقت 30/- حقیقتِ حج 7/- اتحادِ ملت 25/- اسلامی تعلیمات 7/- سبق آموز واقعات 25/- اسلام دورِ جدید کا خالق 10/- زلزلہ قیامت 35/- حدیث رسول 8/- حقیقت کی تلاش 85/- سفرنامہ (غیر ملکی اسفار) 5/- پیغمبرِ اسلام - سفرنامہ (ملکی اسفار) 7/- آخری سفر 35/- میوات کا سفر 7/- اسلامی دعوت 30/- قیادت نامہ 12/- خدا اور انسان 25/- راہِ عمل 10/- حل یہاں ہے 70/- تعبیر کی غلطی 8/- سچا راستہ 20/- دین کی سیاسی تعبیر 7/- دینی تعلیم 20/- امهات المومنین 7/- حیات طیبہ 7/- عظمتِ مومن 7/- باغِ جنت 4/- اسلام ایک عظیم جد و جہد 50/- فکرِ اسلامی 3/- طلاق اسلام میں اسلام کا تعارف علماء اور دور جدید ہندوستان آزادی کے بعد مارکسزم تاریخ جس کو رد کر چکی ہے سوشلزم ایک غیر اسلامی نظریہ منزل کی طرف

سچائی کی تلاش انسان اپنے آپ کو پہچان سچائی کی کھوج اسلام کا پرچم پیغمبر اسلام کے جہان ساتھی راستے بند نہیں جنت کا باغ بہو بیٹی اور اسلام اتیہاس کا سبق اسلام ایک سوا بھاوک مذہب منزل کی اور

In Islam As It Is, Maulana Wahiduddin Khan presents the funda- mental teachings of Islam in a manner which will appeal directly to both general readers and students of Islam. Simple and straightforward in style, Islam As It Is gives the reader an accurate and comprehensive picture of Islam — the true relig- The traditions – Sunnah – of the Prophet Muhammad, upon whom be peace, and the lives of his companions and those closely as- sociated with them, serve as a major source of religious enlighten- ment in theory and in practice. This book endeavours to present these ideas in the simplest and most direct way. In that it culls from authentic sources the sayings and deeds of the Prophet and those inspired by him, it brings to us a complete and, above all, human picture of true Islamic behaviour.

عصری اسلوب میں اسلامی لٹریچر تعبیر کی غلطی عند الله الاسلام

لڑنے کے میدان میں وہ لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو اس سے پہلے نہ لڑنے کے میدان میں کامیاب ہو چکے ہوں ۔

Printed page