Al-Risala · April 1998

لوگوں کی مدد کرنا

Al-Risala, April 1998, p. 6

By Maulana Wahiduddin Khan

قرآن میں ایمان لانے والے کی صفات یہ بیان کی گئی ہیں کہ وہ خدا کی محبت میں اپنا مال دے، رشتہ داروں کو اور یتیموں کو اور محتاجوں کو اور مسافروں کو اور مانگنے والوں کو اور گردنیں چھڑانے میں ۔ واٰتَی الْما لَ علی حبہ ذوی القربیٰ والیتامیٰ والمَساکین وَابنِ السَّبِیلِ وَالسَّائِلین وَفی الرِّقاب) البقرہ ۱۷۷ یہ آیت بتاتی ہے کہ کسی آدمی کے اندر جب مومنانہ شخصیت پیدا ہوتی ہے تو خاندان اور سماج کے دائرہ میں اس کا اظہار کن کن صورتوں میں ہوتا ہے ۔

فرمایا کہ وہ اپنے ضرورت مند رشتہ داروں کی مالی مدد کرنے لگتا ہے۔ سے چونکہ ہر وقت تعلق ہوتا ہے اس لیے اکثر ان سے طرح طرح کی شکایتیں پیدا ہو جاتی ہیں۔ پھر یہ کہ رشتہ داروں سے بظاہر یہ امید نہیں ہوتی کہ وہ شکر گزاری یا نیاز مندی کی صورت میں کوئی بدلہ دیں گے ۔ اس لیے اسلام میں بہت زیادہ ابھارا گیا ہے کہ آدمی اپنے ضرورت مند رشتہ داروں کی مالی مدد کرے ۔

اسی طرح یتیموں اور محتاجوں کی مدد کرنا مومن کے لیے بہت محبوب ہو جاتا ہے۔ کا درد مند دل اس بات کی ضمانت بن جاتا ہے کہ وہ کمزوروں کو دیکھ کر انھیں حقیر نہ سمجھے بلکہ ان کی مدد کے لیے دوڑ پڑے۔

یہی معاملہ مسافر کا ہے ۔ مسافر اپنے وطن میں جیسا بھی ہو مگر جب وہ اپنے گھر سے دور سفر میں ہوتا ہے تو وہ بھی مختلف پہلوؤں سے ضرورت مند بن جاتا ہے۔ کا ایمانی احساس متحرک ہو جاتا ہے ۔ وہ اس وقت تک مطمئن نہیں ہوتا جب تک مسافر کی ضرورت پوری کرکے اسے فارغ نہ کردے۔ اسی طرح جو لوگ کسی وجہ سے مسائل کے درمیان گھر جائیں جو کسی سماجی روایت کی بندش میں پھنس کر رہ گئے ہوں ۔ ان کے پاس خود اتنا مال نہ ہو کہ وہ اس کو دے کر وہاں سے چھٹکارا حاصل کر سکیں۔ ایسے لوگوں کو مال دے کر انھیں حالات کی گرفت سے آزاد کرانا بھی مومن کی انسانی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت ہے۔

Printed page