Al-Risala · August 1998

ایک تقابل

Al-Risala, August 1998, p. 7

By Maulana Wahiduddin Khan

ڈاکٹر مبارک نے ۶فروری کی صبح کو اپنی افتتاحی تقریر میں بتایا کہ نان وائلنس انٹرنیشنل کا موجودہ جلسہ پہلے دمشق میں کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ مگر وہاں کی حکومت نے اس کی اجازت نہیں دی ۔ کے بعد وہ اسی مقصد کے لیے قاھرہ گئے مگر وہاں کی حکومت نے بھی قاھرہ میں اس کا جلسہ منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی۔ آخر کار انہوں نے فیصلہ کیا کہ اس اجتماع کو واشنگٹن میں کریں۔ جب انھوں نے واشنگٹن میں امریکن یونیورسٹی کے ذمہ داروں سے کہا تو انھوں نے نہ صرف اجازت دی بلکہ ہر قسم کا تعاون بھی دیا۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کو اسلام دشمن بتایا جاتا ہے مگر ہمارا تجربہ اس کے برعکس ہے۔ ہم کو خود اسلام کے کام کے لیے جو مواقع حاصل ہیں وہ اس وقت مسلم ملکوں میں بھی موجود نہیں ۔ بہت سے اسلامک گروپ اپنی سرگرمیوں کے لیے مسلم ملکوں میں موافق ماحول نہ پاسکے۔ چنانچہ اب وہ امریکہ اگر اپنی اسلامی سرگرمیوں کو جاری کی ہوئے ہیں۔ میں نے ایک صاحب سے پوچھا کہ ایسا کیوں ہے کہ مسلم ملکوں میں اسلامی سرگرمیوں کے مواقع نہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان ملکوں میں شخصی نظام قائم ہے اور شخصی نظام ہر عوامی سرگرمی کو اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے، خواہ وہ اسلام کے نام پر کیوں نہ کی گئی ہو۔

Printed page