Al-Risala · February 1999

توحید اور شرک

Al-Risala, February 1999, p. 7

By Maulana Wahiduddin Khan

قرآن خدا کی کتاب ہے۔ قرآن خدا کی مرضی کا مستند اعلان ہے۔ قرآن بتاتا ہے کہ انسان کے لئے کون سا راستہ فلاح کا راستہ ہے اور کون سا راستہ خسران کا راستہ۔ انسانی زندگی کے دستور کے لئے قرآن ہی واحد مستند ماخذ ہے۔ موجودہ دنیا میں انسان حالت امتحان میں ہے۔ امتحان کس چیز میں ہے اسی کو بتانے کے لئے خدا نے قرآن اتارا۔

قرآن کے مطابق، شرک کا عقیدہ تمام انسانی برائیوں کی جڑ ہے۔ اس کے مقابلہ میں توحید کا عقیدہ تمام انسانی خوبیوں کا سر چشمہ ہے۔ قرآن میں واضح الفاظ میں یہ اعلان کیا گیا ہے کہ بے شک اللہ اس کو نہیں بخشے گا کہ اُس کے ساتھ شرک کیا جائے۔ لیکن اس کے علاوہ جو کچھ ہے اس کو جس کے لئے چاہے گا بخش دے گا۔ اور جس نے کسی کو اللہ کا شریک ٹھہرایا اس نے بڑا طوفان باندھا۔

Printed page