Al-Risala · December 1999
عقیدہ کی طاقت
Al-Risala, December 1999, p. 5
By Maulana Wahiduddin Khan
مسٹر یوسف خان (نئی دہلی) اگست ۱۹۹۰ میں امریکہ (نیو جرسی) میں تھے۔ وہاں کی ٹی وی کمپنی سی این این (C.N.N) پر ۲۴ گھنٹہ دنیا بھر کی خبریں نشر ہوتی رہتی ہیں۔ خان نے اکتوبر ۱۹۹۰ کی ملاقات میں بتایا کہ ایک روز وہاں ٹی وی پر فوجی پروگرام تھا۔ خلیج میں جانے والے امریکی فوجیوں کا انٹرویو دکھایا جا رہا تھا۔
ٹی وی کا عملہ اپنے پورے سامان کے ساتھ بندرگاہ پر اور ایرپورٹ پر پہنچا اور سمندری جہاز یا ہوائی جہاز سے خلیج کے لئے روانہ ہونے والے امریکی فوجیوں کا انٹرویو لیا۔ آوازوں اور تصویروں کے ساتھ ٹی وی پر دکھایا گیا۔ ٹی وی کے عملہ اور فوجیوں کے درمیان جو باتیں ہوئیں ان میں سے ایک سوال و جواب یہ تھا: