Al-Risala · December 1999

Q. How do you feel going to Middle East?

Al-Risala, December 1999, p. 5

By Maulana Wahiduddin Khan

A. When Muslims fight and die, they believe they go to heaven, but we don't have any such belief. I am scared. سوال: مشرق وسطی میں جاتے ہوئے آپ کیسا محسوس کرتے ہیں۔

جواب: مسلمان جب لڑتے ہیں اور میدان جنگ میں مرتے ہیں تو وہ سمجھتے ہیں کہ وہ جنت میں جائیں گے۔ مگر ہمارے پاس اس قسم کا کوئی عقیدہ نہیں۔ میں خوف زدہ ہوں۔ یہی بات قرآن (النساء (۱۰۴) میں کہی گئی ہے۔ تاہم اس کا تعلق صرف جنگ سے نہیں بلکہ ہر قسم کی جدوجہد سے ہے۔ غیر جنگی مقاصد میں بھی اس کی سخت ضرورت ہوتی ہے کہ لوگوں میں بلند ہمتی ہو۔ وہ خطرہ مول لے کر آگے بڑھ سکیں۔ نتیجہ کے غیر یقینی ہونے کے باوجود وہ آگے بڑھنے کا ثبوت دے سکیں۔ ایسے پر امن موقع پر بھی اسلام کا عقیدہ انتہائی مددگار ہے۔ آدمی کے اندر اولوالعزمی کی صفت پیدا کرتا ہے، اور جن لوگوں کے اندر اولوالعزمی ہو ان کے راستے میں نہ کوئی سمندر حائل ہوتا ہے اور نہ کوئی پہاڑ۔

Printed page