Al-Risala · May 2000

مشاہدات دکن

Al-Risala, May 2000, p. 4

By Maulana Wahiduddin Khan

مجلس دعوت اسلامی کے ایک پروگرام کے تحت حیدر آباد دکن اور آندھرا پردیش کے بعض دوسرے علاقوں کا سفر ہوا۔ ۶ فروری ۲۰۰۰ کی صبح کو انڈین ایرلائنز کی فلائٹ نمبر ۹۴۰ کے ذریعہ دہلی سے روانگی ہوئی۔ پروگرام میں شرکت کے بعد ۸ فروری کی صبح کو دوبارہ انڈین ایرلائنز کی فلائٹ نمبر ۹۳۹ کے ذریعہ دہلی واپسی ہوئی۔ اس سفر کی مختصر روداد یہاں درج کی جاتی ہے۔ عجیب بات ہے کہ ٹھیک انہی تاریخوں میں ماؤنٹ ابو میں برما کماری مشن کی طرف سے ایک انٹرنیشنل کانفرنس تھی۔ مجھے اس کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔ منتظمین کا سخت اصرار تھا کہ میں اس میں شرکت کروں اور وہاں اسلام کی نمائندگی کروں۔ حتی کہ سفر کے انتظامات انھوں نے میرے رفیق سفر کے ساتھ مکمل کر دئے تھے۔ مگر میں دونوں میں سے کسی ایک ہی کو اختیار کر سکتا چنانچہ میں نے ماؤنٹ ابو کو چھوڑ کر موجودہ سفر کا انتخاب کیا۔ اس انٹر ریلیجس کانفرنس میں مجھے اسلام کے نقطہ نظر سے حسب ذیل موضوع پر بولنا تھا:

Printed page