Al-Risala · July 2000

فطرت کا قانون

Al-Risala, July 2000, p. 16

By Maulana Wahiduddin Khan

قدیم رومن امپائر کو بننے میں ۷۰۰ سال لگ گئے تھے۔ اسلام نے ۱۰۰ سال سے بھی کم عرصہ میں اس سے بھی زیادہ بڑا امپائر قائم کر لیا جس کی حدود ایشیا اور افریقہ سے لے کر یورپ تک پھیلی ہوئی تھیں۔ ہندوستان کے ایک مشہور ہندو اسکالر ایم این رائے (M. N. Roy) نے اپنی کتاب اسلام کا تاریخی رول (The Historical Role of Islam) میں اس کا اعتراف ان الفاظ میں کیا ہے کہ اسلام کی تیز رفتار توسیع تمام معجزوں سے زیادہ بڑا معجزہ تھا۔ The expansion of Islam is the most miraculous of all miracles (p. 4) اسلام کی یہ توسیع سادہ طور پر صرف مذہبی یا سیاسی معنوں میں نہ تھی۔ اسلام کی یہ توسیع در حقیقت ایک عظیم انسانی انقلاب تھا جس نے تاریخ میں ایسی تبدیلیاں پیدا کیں جن کا اس سے پہلے مشاہدہ نہیں کیا گیا تھا۔ مورخین نے اس حقیقت کا اعتراف کھلے لفظوں میں کیا ہے۔ کے طور پر فرانسیسی مورخ ہنری پرین (Henri Pirenne) نے لکھا ہے کہ اسلام نے کرہ ارض کی صورت بدل دی۔ تاریخ کاروایتی ڈھانچہ اکھاڑ کر پھینک دیا گیا:

Islam changed the face of the globe. The tra- ditional order of history was overthrown. اسی طرح ایک امریکی انسائیکلوپیڈیا میں اسلام کے اس غیر معمولی رول کا اعتراف ان الفاظ میں کیا گیا ہے: اسلام کے ظہور نے انسانی تاریخ کے رخ کو بدل دیا:

Printed page