Al-Risala · October 2000

واحد انقلاب

Al-Risala, October 2000, p. 6

By Maulana Wahiduddin Khan

انقلاب کی دو قسمیں ہیں۔ ایک (coup) اور دوسرے رولوشن(revolution)۔

انسانیت کی معلوم تاریخ میں جتنے بھی انقلاب آئے ہیں وہ سب کے سب کو کے ہم معنی تھے۔ ایک کو چھوڑ کر کوئی بھی حقیقی معنوں میں رولوشن نہ تھا۔ انقلابات کی تاریخ میں یہ واحد استثناء پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے انقلاب کا ہے، جو خدا کی خاص مدد کے تحت ساتویں صدی عیسوی میں پیش آیا۔

کؤوہ سیاسی تبدیلی ہے جو ایک حکومتی ڈھانچہ کو توڑ کر اس کی جگہ دوسرا حکومتی ڈھانچہ قائم اس کے برعکس رولوشن اس انقلاب کا نام ہے جو افراد کو نیا تعمیری شعور دے۔ ویلو سسٹم (نظام اقدار) کو بدل دے۔ جو انسان اور انسانی سماج کی نئی تشکیل کرے۔ اس قسم کے ہمہ گیر انقلاب کی مثال پیغمبر اسلام کے لائے ہوئے انقلاب کے سوا کوئی اور انسانی تاریخ میں

پیغمبر اسلام کا لایا ہوا انقلاب واحد انقلاب تھا جس نے انسان کی سوچ کو اور اس کے معیار کو بدل دیا۔ اب یہ ہوا کہ ظواہر کے پرستار حقیقت کے پرستار بن گئے۔ ذاتی انٹرسٹ کے بجائے انسانیت کا انٹرسٹ دیکھا جانے لگا۔ اخلاقی بے قیدی کی جگہ اخلاقی پابندی لوگوں کا شیوہ بن گیا۔ اپنے حقوق پر نظر رکھنے والے اپنی ذمہ داریوں پر نظر رکھنے والے بن گئے۔ انا کی پرستش کرنے والوں نے اپنی انا کو خود ہی کچل دیا۔ اقتدار کے لئے کشمکش کرنے والے اقتدار سے بے رغبت لوگوں نے تکلفات کو چھوڑ کر سادگی کو اپنا طریقہ بنالیا۔ جو لوگ دنیا کو اپنا مقصد زندگی بنائے ہوئے تھے ان کی نظر میں دنیا زندگی کی صرف ایک ضرورت بن گئی۔ جو لوگ پہلے سرکشی میں لذت پارہے تھے اب وہ تواضع میں لذت محسوس کرنے لگے۔ انتقام لینے والوں نے عفو و درگزر کا طریقہ اختیار کر لیا۔

Printed page