Al-Risala · December 2000
It is all peace till the rising of the dawn.
Al-Risala, December 2000, p. 35
By Maulana Wahiduddin Khan
اس سے روزہ کا ایک اور اہم پہلو معلوم ہوتا ہے وہ یہ کہ روزہ کا مقصد آدمی کے اندر یہ صفت پیدا کرنا ہے کہ اس کی روح سراپا سلامتی بن جائے۔ وہ اپنے سماج کے اندر امن و سلامتی کے ساتھ رہنے لگے۔ سلامتی کی روح وہ ہے جو تکلیفوں میں بھی پرسکون رہے، مادی رغبتوں سے اوپر اٹھ جائے جو ناخوش گواریوں کے ماحول میں بھی خوش گوار جذبات کے ساتھ جینے لگے۔
جس انسان کے اندر سلامتی کی یہ صفت پیدا ہو جائے اس کا وجود پورے ماحول کے لیے سلامتی بن وہ سماج کا ایک ایسا پرامن شہری بن جاتا ہے جس سے دوسروں کو صرف امن و سلامتی ملے۔ کہ دوسرے لوگ اگر اس کو ستائیں تب بھی وہ اپنی پرامن روش پر پوری طرح قائم رہے۔