عید الفطر
Al-Risala, December 2000, pp. 49–51
By Maulana Wahiduddin Khan
پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم جب ہجرت کر کے مدینہ آئے تو وہاں کے لوگ ایک سالانہ تہوار مناتے تھے۔ اس میں کھیل تماشا اور دنگل ہوا کرتا تھا۔ آپ نے اہل ایمان سے فرمایا کہ اللہ نے تمہارے لئے اس سے بہتر دو تہوار مقرر کئے ہیں ــــ عید الفطر اور عید الاضحیٰ۔ عید الفطر کے معنی ہیں افطار کا تہوار۔ یہ رمضان کا مہینہ ختم ہونے کے فوراً بعد آتا ہے۔ اس دن مسلمان آزادانہ طور پر کھاتے پیتے ہیں۔ خوش ہو کر ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔ رکعت خصوصی نماز اجتماعی طور پر پڑھتے ہیں۔ یہ گویا مہینہ بھر کی پابندی کے بعد آزادی کا دور شروع ہونے کا پہلا دن ہوتا ہے۔ اس لئے اس کو عید الفطر کہا جاتا ہے۔
عید کے دن لوگ اپنے گھروں سے نکل کر باہر آتے ہیں تو ہر طرف السلام علیکم، السلام علیکم کا ماحول قائم ہو جاتا ہے۔ اس طرح لوگوں میں خوش گوار تعلقات پیدا ہوتے ہیں۔ محبت اور ہمدردی کی روایتیں زندہ ہوتی ہیں۔ ایک دوسرے کے احترام کی قدریں فروغ پاتی ہیں۔ یہ احساس ابھرتا ہے کہ تمام انسان ایک وسیع کنبہ ہیں۔ اور سب کو باہم مل جل کر اور ایک دوسرے کا خیر خواہ بن کر رہنا چاہئے۔ ان احساسات کے تحت جب تمام چھوٹے اور بڑے لوگ میدان میں جمع ہو کر اکٹھے عبادت کرتے ہیں تو وہ اس بات کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ سب کا خدا ایک خدا ہے۔ اور تمام انسان اسی کے بندے ہیں۔ اس طرح عید کے دن کا مزید فائدہ یہ ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کے درمیان اتحاد اور یک جہتی کو فروغ دینے کا ذریعہ بن جاتی ہے۔
عید کا دن عبادت کا دن ہے۔ عید کا دن خوشی منانے کا دن ہے۔ عید کا دن سماجی قدروں کو فروغ دینے کا دن ہے۔ عید کا دن انسانی تعلقات قائم کرنے کا دن ہے۔ عید کا دن اس لئے ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے محبت کرنا سیکھیں۔ لوگ ایک دوسرے کا احترام کرنے کی تربیت حاصل عید کا دن بیک وقت خدائی دن بھی ہے اور اسی کے ساتھ انسانی دن بھی۔ وہ خدا کے ساتھ
انسان کے تعلقات کو بڑھاتا ہے اسی کے ساتھ وہ انسانی تعلقات کو اس بنیاد پر استوار کرتا ہے جو واحد مضبوط بنیاد ہے، یعنی باہمی محبت۔ عید آغازِ حیات کا دن ہے۔ روزہ کا مہینہ احتساب کا مہینہ ہے اور عید کا دن اس کے بعد نئے حوصلوں کے ساتھ مستقبل کی طرف اپنا سفر شروع کرنے کا دن۔ روزہ کی حقیقت یہ ہے کہ آدمی دنیا سے اور دنیا کی چیزوں سے ایک محدود مدت کے لئے کٹ کر اللہ کی طرف متوجہ ہو جائے۔ حتیٰ کہ اپنی فطری ضروریات تک میں کمی کر دے۔ اعتکاف اسی کی انتہائی صورت ہے جب کہ بندہ ماسوا سے قطع تعلق کر کے خدا کے گھر میں آکر پڑ اس کا مطلب لوگوں کورہبان بنانا نہیں ہے۔ یہ ”حساب کئے جانے سے پہلے اپنا حساب کر لو‘‘ کا ایک وقتی لمحہ ہے تاکہ مستقل زندگی کے لئے لوگوں کو تیار کیا جائے۔ عید کا دن اس وقتی لمحہ کا خاتمہ ہے جب کہ مسلمان نئے شعور اور نئی قوتِ عمل کے ساتھ از سرِ نو زندگی کے میدان میں داخل ہوتا ہے۔ تزکیہ نفس اور صبر اور تعلق باللہ کی جو دولت اس نے روزہ کے ذریعہ پائی ہے، اس کو وہ ساری زندگی میں پھیلانے کے لئے دوبارہ دنیا کے ہنگاموں میں واپس آجاتا ہے۔ روزہ وقتی طور پر عالم مادی سے کٹنا ہے اور عید دوبارہ عالم مادی میں لوٹ آتاء روزہ جس طرح محض بھوک پیاس نہیں اسی طرح عید محض کھیل تماشہ کا نام نہیں ہے۔ روزہ اللہ سے قربت حاصل کرنے کی کوشش ہے اور عید اس نئے بہتر سال کا آغاز ہے جو روزہ کے بعد روزہ داروں کے لئے مقدر کیا گیا ہے۔ آئیے ہم عید سے اپنی نئی زندگی شروع کریں۔ عید کے دن کو اپنی دینی دلی تعمیر کے آغاز کا دن بنائیں ۔ آج ہم، نئی ایمانی قوت اور نئے عملی حوصلہ کے ساتھ زندگی کی جدوجہد میں داخل ہمارا سینہ خدا کے نور سے روشن ہو۔ ہماری مسجدیں خدا کے ذکر سے آباد ہوں۔ تقویٰ اور تواضع کے گھر بن جائیں۔ اللہ کے لئے ہم سب ایک ہو کر وہ جدوجہد شروع کریں جس کے نتیجہ میں ہم کو دنیا میں اللہ کی نصرت ملتی ہے اور آخرت میں اللہ کی جنت۔ روزہ کے بعد عید کا آنا روزہ داروں کے لئے خوش خبری ہے۔ یہ اللہ کی طرف سے اعلان ہے کہ اگر ہم نے روزہ کی اسپرٹ کو زندگی میں استعمال کیا تو ہم دونوں جہان کی خوشیوں سے ہم کنار ہوں گے۔
Islam and Peace 150/- Introducing Islam 195/- The Moral Vision 145/- Principles of Islam 145/- The Muslim Prayer Encyclopaedia 250/- After Death, Life! Living Islam: Treading the Path of Ideal 250/- A Basic Dictionary of Islam 250/- The Muslim Marriage Guide 250/- The Essential Arabic 175/- Indian Muslims 65/- God Arises 125/- Islam: The Voice of Human Nature 40/- Islam: Creator of the Modern Age 70/- Woman Between Islam and Western Society 145/- Woman in Islamic Shari'ah 125/- Islam As It Is 70/- Religion And Science 45/- Man Know Thyself 8/- Muhammad: The Ideal Character 8/- Tabligh Movement 40/- Polygamy and Islam 7/- Hijab in Islam 20/- Concerning Divorce 7/- The Way to Find God 25/- The Teachings of Islam 50/- The Good Life 45/- The Garden of Paradise 45/- The Fire of Hell 45/- Islam and the Modern Man 25/- Uniform Civil Code 10/- Tell Me About Hajj (with colour pictures) 295/- Tell Me About the Prophet Muhammad (with colour pictures) 345/- Allah is Known Through Reason (with colour pictures) 345/- The Miracle in the Ants (with colour pictures) 295/- The Quran 245/- The Quran: An Abiding Wonder 145/- The Call of the Qur'an 95/- The Koran 125/- Heart of the Koran 195/- The Soul of the Quran 125/- Presenting the Quran 125/- The Moral Values of the Quran 125/- The Basic Concepts in the Quran 195/- A Treasury of the Quran 75/- The Quran for all Humanity 75/- The Beautiful Commands of Allah 125/- The Beautiful Promises of Allah 175/- The Wonderful Universe of Allah 85/- Muhammad: A Prophet for all Humanity 195/- Muhammad: A Mercy to all the Nations 250/- Words of the Prophet Muhammad 75/- The Sayings of Muhammad 75/- The Life of the Prophet Muhammad 75/- Muhammad: The Hero as Prophet 75/- History of the Prophet Muhammad 75/- An Islamic Treasury of Virtues 195/- A-Z Steps to Leadership 95/-