Al-Risala · April 2001

سوال و جواب

Al-Risala, April 2001, p. 31

By Maulana Wahiduddin Khan

کہا جاتا ہے کہ شہد ایک پاک غذا ہے اور نہایت مفید ہے۔ یہاں سوال یہ ہے کہ شہد تو ایک مکھی کا فضلہ ہے۔ دنیا میں لاکھوں قسم کے جانور ہیں مگر کسی بھی جانور کا فضلہ پاک نہیں۔ شہد کی مکھی کا فضلہ کیو نکر پاک ہو سکتا ہے۔ اس کی وضاحت فرمائیں (ایک قاری الرساله) یہ صحیح ہے کہ عام مکھیوں کا یا کسی دوسرے جانور کا فضلہ پاک نہیں۔ مگر شہد کی مکھی جو شہد تیار کرتی ہے وہ اس کا فضلہ نہیں ہوتا۔ حقیقت یہ ہے کہ شہد مکمل طور پر ایک پاک غذا ہے۔ انتہائی پاک طریقہ سے مخصوص فطری نظام کے تحت تیار کی جاتی ہے۔

شہد کی مکھی ایک استثنائی مخلوق ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ وہ پھولوں سے قدرتی مٹھاس حاصل کرتی ہے۔ اس کو لے جاکر وہ اپنے چھتہ کے اسٹور میںجمع کرتی ہے۔ یہ کام اول سے آخر تک نہایت پاکیزہ طریقہ پر ہوتا ہے۔ مطالعہ بتاتا ہے کہ دنیا میں تقریباً ۲۰ ہزار قسم کی مکھیاں ہیں۔ اور کروڑوں قسم کے جانور ہیں۔ مگر شہد کی مکھی کے اندر ایک انتہائی استثنائی صفت پائی جاتی ہے اور وہ یہ کہ اس کے جسم میں دہر امعدہ (double stomach) کا نظام قائم ہے۔ اس کی خوراک کے لئے ایک علیحدہ معدہ ہے جس کے اندر وہ اپنی خوراک داخل کرتی ہے اور اس کو ہضم کر کے اپنے جسم کی غذائی ضرورت پوری کرتی ہے۔ جہاں تک پھولوں سے حاصل کئے ہوئے رس کا تعلق ہے جس کو شہد کہا جاتا ہے، اس کو وہ علیحدہ طور پر ایک خصوصی معدہ میں جمع کرتی ہے:

Printed page