Besides abdomen they also have a special stomach
Al-Risala, April 2001, pp. 31–32
By Maulana Wahiduddin Khan
called the honey stomach in which they carry nectar. (The World Book Encyclopaedia, Vol-2, p. 184)
شہد کی مکھی کے بارے میں اس تحقیق سے بیک وقت دو باتیں معلوم ہوتی ہیں۔ کہ شہد کسی مکھی کا فضلہ نہیں ہے۔ وہ پھولوں میں پیدا ہونے والا میٹھا اور پاکیزہ رس ہے جس کو
فطری انتظام کے تحت پھول سے نکال کر شہد کی مکھی اپنے مخصوص اسٹور روم میں جمع کرتی ہے اور پھر اس کو لے جا کر چھتہ کے پاکیزہ خانوں میں ذخیرہ کر دیتی ہے تاکہ وہ انسان کے کام آسکے۔ دوسری اہم بات جو اس سے معلوم ہوتی ہے وہ یہ کہ شہد کی مکھی کے وجود اور خدا کی قدرت کا ایک عظیم ثبوت ہے۔ جیسا کہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے، شہد کی مکھی کے اندر خصوصی معدہ ہونے کا نظام ایک استثنائی واقعہ ہے۔ زمین پر کروڑوں قسم کے حیوانات پائے جاتے ہیں مگر خصوصی معدہ کا یہ منفر دنظام صرف شہد کی مکھی کے اندر موجود ہے۔ وہ انسان کی ضرورت کے لئے اس کے اندر استثنائی طور پر رکھا گیا ہے۔ یہ استثناء (exception) ثابت کرتا ہے کہ اس دنیا کی تخلیق میں ذہین منصوبہ بندی پائی جاتی ہے۔ اور ذہین منصوبہ بندی (intelligent planning) ایک خالق کے وجود کا یقینی ثبوت ہے۔
یہ استثناء ایک با معنی مداخلت کو بتاتا ہے۔ اور جب کسی نظام میں اس کے عموم کے خلاف با معنی مداخلت کا ایک واقعہ ثابت ہو جائے تو اس کے بعد صاحب مداخلت کا وجود اپنے آپ ثابت ہو جاتا ہے۔