با مقصد زندگی نہ کہ پرراحت زندگی
Al-Risala, September 2001
By Maulana Wahiduddin Khan
۲۰۰ صفحات پر مشتمل ایک انگریزی کتاب نظر سے گزری۔ یہ کتاب پہلی بار ٹورانٹو سے ۱۹۹۶ میرے سامنے اس کا پیپر بیک ایڈیشن ہے جو سان فرانسسکو سے ۱۹۹۹ میں چھپا۔ اس کا نام
The Monk Who Sold his Ferrari, A Fable about Fulfilling your Dreams and Reaching your Destiny— by Robin S. Sharma اس کتاب میں پر مسرت زندگی کا راز بتایا گیا ہے۔ اس کتاب کے چھپنے کے بعد اس پر غیر معمولی تبصرے کئے گئے۔ ایک مشہور مغربی مصنف جوٹائی (Joe Tye) نے اس کتاب پر اظہار رائے کرتے ہوئے اس کے بارہ میں کہا کہ سچی کامیابی اور خوشی کا ایک طاقتور اور شاندار فارمولا: An elegant and powerful formula for true success and happiness. یہ کتاب کہانی کے انداز میں لکھی گئی ہے۔ اس فرضی کہانی کا خلاصہ یہ ہے کہ امریکہ کا ایک کامیاب وکیل کافی پیسہ کما لیتا ہے۔ مگر اس کے بعد وہ ذہنی تناؤ (mental tension) کا شکار ہو جاتا یہاں تک کہ اس کو ہارٹ اٹیک ہو جاتا ہے۔ آخر کار وہ تنگ آ کر سکون کی تلاش میں اپنی بیش قیمت گاڑی (Ferrari) کو بیچ کر ہمالیہ پہاڑ پر چلا جاتا ہے۔ وہاں اس کی ملاقات ایک مفروضہ یوگی رمن سے ہوتی ہے۔ یوگی رمن اس کو اپنے خیالی جھونپڑے (hut) میں لے جاتا ہے جو پھولوں سے ڈھکا
یوگی رمن امریکی وکیل کو بتاتا ہے کہ پر مسرت زندگی حاصل کرنے کی تدبیر کیا ہے۔ وہ بتاتا ہے کہ پر مسرت زندگی کا سر چشمہ خود تمہارے اپنے اندر ہے۔ اپنے اندر چھپی ہوئی توانائی کو باہر لاؤ اور تم صحت مند اور پر مسرت زندگی حاصل کر لو گے۔ اس کے بعد یوگی رمن امریکی وکیل کو اس مقصد کے لئے کچھ خاص ٹکنیک بتاتا ہے۔ اس ٹکنیک کی مختلف صورتیں ہیں۔ مثلاً گلاب کا پھول سامنے رکھ کر اپنی نگاہ اس پر جمانا۔ تنہائی میں بیٹھ کر زور زور سے ہنسنا، مختلف قسم کے منتر کا جاپ کرنا۔ مثلاً دن میں ۳۰ بار زور
زور سے یہ الفاظ کہنا : میں اس سے زیادہ ہوں جتنا میں دکھائی دیتا ہوں ، دنیا کی تمام طاقت میرے اندر موجود ہے ، میں منظم ہوں اور توانا ئي سے بھرا ہوا ہوں :
I am more than I appear to be. All the world's strength and power rest inside me. I am disciplined and energized. یوگی رمن نے امریکی وکیل کو بتایا کہ اس قسم کی مختلف ذہنی اور نفسیاتی ورزشوں کے ذریعہ تم اپنے آپ کو اس حد تک تیار (conditioned) کر سکتے ہو کہ تم سلف ماسٹری (self mastery) کے درجے تک پہنچ جاؤ اور پھر تم وہ سب کچھ حاصل کر لو گے جو تم چاہتے ہو۔ صحت، جوانی، مسرت، کامیابی اور لمبی زندگی ۔