Al-Risala · November 2001
فہرست آرزو
Al-Risala, November 2001, p. 24
By Maulana Wahiduddin Khan
کلیری سمپسن (Cleary Simpson) امریکہ کی ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ خاتون ہیں۔ تعلیم کی تکمیل کے بعد وہ مختلف قسم کے وقتی جاب کرتی رہیں۔ یہاں تک کہ ان کی تمناؤں کے مطابق، ان کو امریکہ کے ٹائم میگزین میں اپنی پسند کا کام مل گیا۔ اس وقت وہ ٹائم کے نیو یارک کے دفتر میں ڈائریکٹر (Advertising Sales Director) ہیں۔
ٹائم کے شمارہ ۵ اگست ۱۹۹۱ (صفحہ 4) میں مذکورہ خاتون کا ہنستا ہوا پر ابتہاج فوٹو چھپا ہے۔ وہ اس عہدہ کے ملنے پر انتہائی خوش ہیں۔ تصویر کے نیچے ان کا پر مسرت تاثر ان لفظوں میں درج ہے ٹائم کے لیے کام کرنا ہمیشہ سے میری فہرست آرزو پر تھا :