عاجز انسان
Al-Risala, November 2001, p. 45
By Maulana Wahiduddin Khan
جنرل مانکشا (S.H.F.J. Manekshaw) ہندوستان کے پہلے فیلڈ مارشل تھے۔ اس کے بعد جنوری ۱۹۸۶ میں جنرل کیری آپا (K.M. Cariappa) کو ہندوستان کے دوسرے فیلڈ مارشل کا اعزازی خطاب دیا گیا ہے۔ ۳۵ سال پہلے وہ ہندوستانی فوج سے ریٹائر ہوئے تھے۔ انھوں نے ہندوستانی فوج میں جو خدمات انجام دیں اس کو انگریزی اخبارات نے شاندار فوجی کردار (Illustrious military career) سے تعبیر کیا ہے اور ان کو ملک کے قومی ہیروز میں شمار کیا جاتا ہے۔
اس موقع پر دہلی میں مختلف فوجی تقریبات ہوئیں جن میں جنرل کیری آپا شریک ہوئے ۔ ۱۵ جنوری ۱۹۸۶ کو نئی دہلی کے پریڈ گراؤنڈ میں وہ ہندوستانی فوج کا معائنہ کر رہے تھے۔ فوجی جوان پر عظمت انداز میں ان کے سامنے سے گزر رہے تھے۔ اس دوران ۸۶ سالہ فیلڈ مارشل کیری آپا سے ایک اخبار نویس نے ان کا تاثر پوچھا۔ ان کا فوری جواب یہ تھا :