I envy them. I am not young to march with them.
Al-Risala, November 2001, p. 45
By Maulana Wahiduddin Khan
مجھے ان پر رشک آتا ہے ۔ میں جوان نہیں کہ ان کے ساتھ مارچ کر سکوں (ٹائمز آف انڈیا ۱۶ جنوری ۱۹۸۶) کیسا عجیب ہے زندگی کا تجربہ ۔ انسان فوجی کارنامے انجام دیتا ہے ۔ وہ فتوحات کر کے اپنے آپ کو قومی ہیرؤوں کی فہرست میں شامل کرتا ہے ۔ یہاں تک کہ وہ وقت آتا ہے جب کہ اس کو سب سے بڑا فوجی اعزاز دیا جائے اور اس کو فیلڈ مارشل کے پر عظمت خطاب سے نوازا جائے ۔ مگر اس وقت انسان اتنا کمزور ہو چکا ہوتا ہے کہ ملنے والے انعام کو اپنے ہاتھ سے پکڑنے کی طاقت اسے حاصل نہیں ہوتی۔ فوجیوں کے قدم بقدم چلنے سے بھی عاجز ہوتا ہے جن کو ساتھ لے کر اس نے کبھی معرکے سر کیے تھے اور قلعے فتح کیے تھے۔
انسان ایک عاجز مخلوق ہے ۔ اس کا عجز اس کو حادثہ اور بڑھاپا اور موت کی صورت میں دکھایا جاتا ہے۔ مگر کوئی نہیں جو اس سے سبق لے۔ آدمی اس سب سے بڑی حقیقت کو سب سے زیادہ وہ صرف اس وقت جاگتا ہے جب کہ خدا کا آخری فیصلہ ظاہر ہو کر اس کو خدا کے سامنے کھڑا کر دیتا ہے ۔ مگر اس وقت کا جاگنا کسی کے کچھ کام آنے والا نہیں ۔