سوئزر لینڈ کا سفر
Al-Risala, March 2002, p. 55
By Maulana Wahiduddin Khan
نیوکلیئر ڈس آرمانٹ فورم (Nuclear Disarmament Forum) ایک انٹرنیشنل ادارہ اس کے دفاتر روس اور جرمنی اور سوئزر لینڈ میں قائم ہیں۔ اس کے زیر اہتمام ایک انٹرنیشنل میٹنگ سوئزرلینڈ کے ایک تفریحی مقام کینڈرسٹگ (Kandersteg) میں منعقد ہوئی۔ اس میں مختلف ملکوں کے دو درجن اسکالر اور پروفیسر شریک ہوئے۔ اس کی دعوت پر سوئزرلینڈ کا سفر ہوا۔ ۲۰۰۱ کو دہی سے روانگی ہوئی اور یکم اگست کو وہاں سے واپسی ہوئی۔ اس سفر کی مختصر روداد یہاں درج کی
اس سفر کا ایک پیشگی تجربہ ۲۰ جولائی ۲۰۰۱ کو ہوا۔ نئی دہلی میں سوئزرلینڈ کے سفارت خانہ میں ایک نو جوان ویزا لینے کے لئے آیا۔ کھڑکی کے دوسری طرف بیٹھی ہوئی خاتون نے پوچھا کہ تم کس لئے سوئزر لینڈ جانا چاہتے ہو۔ نو جوان نے نہایت اطمینان کے ساتھ انگریزی میں جواب دیا کہ __ اپنی گرل فرینڈ سے ملنے کے لئے: