بنگلہ دیش کا سفر
Al-Risala, January 2002, p. 6
By Maulana Wahiduddin Khan
بنگلہ دیش کے دانشوروں کے ایک فورم کی طرف سے ڈھاکہ میں ایک انٹرنیشنل کانفرنس ہوئی۔ اس کی کارروائیاں یکم جون سے ۳ جون ۲۰۰۱ تک جاری رہیں۔ اس کی دعوت پر بنگلہ دیش کا سفر ہوا۔ اس کا نفرنس کا عنوان یہ تھا:
South Asian Conference on Fundamentalism and Communalism: Role of Civil Society. ۳۰ مئی ۲۰۰۱ کی شام کو دہلی سے روانگی ہوئی۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے پروفیسر ریاض پنجابی صاحب بھی اس سفر میں ساتھ تھے۔ ان کے ہمراہ دہلی ایئر پورٹ پہنچا۔ پروفیسر ریاض پنجابی صاحب کی معلومات بہت وسیع ہیں۔ انہوں نے ۱۹۹۵ کا ایک سبق آموز واقعہ بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ لندن میں سعودی عرب کے سفیر کے پاس کہیں سے ایک پارسل آیا جو دراصل پارسل بم تھا۔ سیکورٹی والوں نے اس بم کو ناکارہ بنا دیا۔ بعد میں سعودی سفیر سے پوچھا گیا کہ اس واقعہ کے بارے میں آپ کا تاثر کیا ہے۔ انہوں نے جواب دیا کہ وہ لوگ جن کے پاس دلیل نہیں ہوتی وہ بم کا استعمال