Al-Risala · November 2002

زمانہ کے خلاف

Al-Risala, November 2002

By Maulana Wahiduddin Khan

موجودہ زمانہ گلوبلائزیشن (globisation) کا زمانہ ہے۔ ساری دنیا ایک گلوبل ویلج کی مانند ہو گئی ہے۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو موجودہ زمانہ میں تشدد یا مسلح جدوجہد ایک ایسی چیز بن چکی ہے جو زمانہ کے خلاف عمل (anachronism) کی حیثیت رکھتی ہے۔

موجودہ زمانہ میں جو لوگ ہتھیار کی لڑائی لڑ رہے ہیں اُن سے پوچھیے کہ وہ کیوں جنگ کر رہے ہیں تو وہ بتائیں گے کہ قائم شدہ حکومت کو بدلنے کے لیے وہ جنگ کر رہے ہیں۔ وہ کہیں گے کہ ہم ایک نیا نظام بنانا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے حکومت پر قبضہ کرنا ضروری ہے۔ مگر یہ بات صرف زمانہ سے بے خبری کا نتیجہ ہے۔

موجودہ زمانہ میں ایسی تبدیلیاں ہو چکی ہیں کہ اب کسی کو حکومت پر قبضہ کرنے کی ضرورت وہ حکومت پر قبضہ کئے بغیر ہر وہ کام کر سکتا ہے جو وہ چاہتا ہے۔

Printed page