The days of Iraqi regime are coming to an end.
Al-Risala, July 2003
By Maulana Wahiduddin Khan
میں نے یہ الفاظ سنے تو میں نے سوچا کہ زیادہ گہرائی کے ساتھ دیکھا جائے تو یہ مسئلہ صرف صدام حسین کا نہیں ہے بلکہ وہ خود جارج بش کا بھی ہے۔ اس دنیا میں ہر انسان کا کاؤنٹ ڈاؤن (countdown) ہورہا ہے۔ ہر انسان کی مدتِ آخر کار ختم ہونے والی ہے۔ ہر انسان آخر کار موجودہ دنیا سے نکل کر آخرت کی دنیا میں پہنچنے والا ہے۔ وہاں ہر آدمی کو اپنے قول و عمل کا حساب دینا ہوگا۔ وہاں ہر آدمی یکساں طور پر خدا کے فیصلہ کو قبول کرنے پر مجبور ہوگا۔
مگر عجیب بات ہے کہ ہر مرد اور عورت کو صرف دوسروں کے اوپر گزرنے والے معاملے کی خبر ہے، خود اپنی ذات پر جو کچھ گزرنے والا ہے اُس کی کسی کو خبر نہیں۔ یہ ایک ایسی بھول ہے جس میں شاید آج کا ہر انسان مبتلا ہے، خواہ وہ پڑھا لکھا ہو یا جاہل، خواہ وہ امیر ہو یا غریب، یہاں تک کہ اس معاملہ میں مذہبی اور غیر مذہبی کے درمیان بھی شاید کوئی فرق نہیں۔