Al-Risala · October 2003

028 ۔ دو مختلف صفات

Al-Risala, October 2003

By Maulana Wahiduddin Khan

قرآن میں بتایا گیا ہے کہ ہر انسان کے اندر دو مختلف صفات رکھی گئی ہیں ۔ ایک نفس امارہ دوسرے نفس لوامہ ۔ یہ دونوں صفتیں پیدائشی طور پر ہر انسان کے اندر ہوتی ہیں ۔ کوئی بھی انسان ان سے خالی نہیں ہے ۔ نفس امارہ سے مراد انانیت ہے اور نفس لوامہ سے مراد ضمیر ہے ۔ یہ دونوں صفتیں ابتدائی طور پر سوئی ہوئی حالت میں ہوتی ہیں ۔ اگر ان کو نہ جگایا جائے تو وہ سوئی ہوئی رہیں گی ۔ اگر کسی آدمی کے خلاف ایسی بات کہی جائے جو اس کو اشتعال دلانے والی ہو تو اس کا نفس امارہ جاگ پڑے گا اور پھر اس کا انجام وہی ہوگا جیسے کسی سوئے ہوئے سانپ کو جگا دیا جائے ۔

اس کے برعکس اگر آدمی سے نرمی کا سلوک کیا جائے تو اس کا نفس لوامہ جاگے گا ۔ دوسروں کو اس سے کانٹے کا تجربہ ہوا تھا تو اب دوسروں کو اس سے پھول کا تجربہ ہوگا ۔ دوسروں کو اس سے انسانیت کی خوشبو حاصل ہوگی ۔ اب وہ دوسروں کے لیے رحمت کا نمونہ بن جائے گا ۔

Printed page