Al-Risala · October 2003
030 ـ ٹکراؤ سے پرہیز
Al-Risala, October 2003
By Maulana Wahiduddin Khan
پیغمبرِ اسلام نے فرمایا کہ مومن کے لیے سزاوار نہیں کہ وہ اپنے آپ کو ذلیل کرے ۔ کہ کوئی شخص خود اپنے آپ کو کیوں ذلیل کرے گا ۔ آپ نے جواب دیا کہ وہ ایسی بلا کا سامنا کرے جس سے نپٹنے کی وہ طاقت نہ رکھتا ہو۔ اس حدیث میں زندگی کا ایک حکیمانہ اصول بتایا گیا ہے۔ اصول یہ ہے کہ آدمی کی کارروائی ہمیشہ نتیجہ خیز ہونا چاہئے۔ ایک ایسی طاقت جس سے مقابلہ کرنے کا سازوسامان اس کے پاس نہ ہو، اگر وہ کوئی عذر لے کر ایسی طاقت سے ٹکرا جائے تو اس کا انجام یہ ہوگا کہ وہ ذلت اور ناکامی سے دوچار ہوگا۔ ایسا فعل جو یکطرفہ طور پر خود فاعل کی تباہی میں اضافہ کرنے والا ہو اس میں اپنے آپ کو الجھانا کسی بھی اعتبار سے درست نہیں۔