Al-Risala · October 2003

054 ـ سماجی خدمت

Al-Risala, October 2003, p. 25

By Maulana Wahiduddin Khan

قرآن میں بتایا گیا ہے کہ خدا کے جو سچے بندے ہیں ان کے مال میں سائل اور محروم کا حق ہوتا

سائل سے مراد وہ شخص ہے جو بول کر سوال کرے اور محروم سے مراد وہ شخص ہے جو خواہ سوال نہ کرے مگر اس کی معذوری اپنے آپ ایک عملی سوال بن گئی ہو۔

خود کے سچے بندے اپنی کمائی کو اس وقت تک اپنے لئے درست نہیں سمجھتے جب تک وہ اس میں سے سائل اور محروم کو اس کا حصہ نہ دے دیں۔ یہ تعلیم ہر انسان کو اپنے سماج کا خادم بنا دیتی ہے۔ جس سماج سے اپنے لیے لیتا ہے، اس سماج کو دینا بھی وہ اپنا فرض سمجھتا ہے۔ سائل سے مراد عام ضرورت مند ہیں۔ محروم سے مراد خاص طور پر وہ لوگ ہیں جو کسی وجہ سے معذور (disabled) ہو گئے ہوں۔ معذور لوگوں کی خدمت کرنا اسلام کے نزدیک صرف سماجی خدمت نہیں ہے ۔ یہ خدا اپنے آپ کو خدا کی ابدی رحمت کا مستحق بنانا ہے۔ 055 — تمام انسان ایک پیغمبر اسلام نے فرمایا کہ سن لو کہ تمام لوگ آدم کی اولاد ہیں اور سن لو کہ آدم مٹی سے تھے۔ حدیث اس حقیقت کا اعلان ہے کہ تمام انسان برابر ہیں ۔ ان میں کچھ ظاہری فرق ہو سکتے ہیں مگر حقیقت کے اعتبار سے ایک اور دوسرے میں کوئی فرق نہیں۔

یہ حدیث انسانی تعلقات کے ایک اہم اصول کو بتاتی ہے۔ اور وہ مساوات کا اصول ہے۔ سارے انسان جب ایک ہی مادہ سے پیدا ہوئے ہیں اور سب ایک مرد اور ایک عورت کی اولاد ہیں تو ان میں تفریق اور امتیاز اپنے آپ ختم ہو جاتا ہے۔ اس کے مطابق ، تمام مرد ایک دوسرے کے خونی بھائی (blood brothers) ہیں ۔ اور تمام عورتیں ایک دوسرے کے لیے خونی بہن (blood sisters) یہ اصول انسان اور انسان کے درمیان امتیاز کی تمام بنیادوں کو ڈھا دیتا ہے۔ 056 — مشورہ کی اہمیت قرآن میں معاملات پر مشورہ کی تاکید کی گئی ہے۔ پیغمبر اسلام کے بارے میں روایت میں آتا ہے کہ آپ معاملات میں ہمیشہ لوگوں سے مشورہ کرتے تھے۔ مشورہ کیا ہے۔ مشورہ یہ ہے کہ کسی پیش آمدہ مسئلہ میں ہر ایک کی رائے معلوم کی جائے۔ اس طرح ہر آدمی کا علم اور تجربہ سامنے آجاتا ہے

اور یہ ممکن ہو جاتا ہے کہ زیادہ بہتر انداز میں معاملہ کو حل کرنے کی تدبیر کی جائے۔ زیادہ صحیح منصوبہ بندی کے ساتھ کام کا آغاز کیا جائے۔ مشورہ کے بغیر جو کام کیا جائے وہ ایک شخص کی سوچ پر مبنی ہوگا اور مشورہ کے بعد جو کام کیا جائے اس میں کئی لوگوں کی سوچ شامل ہو جائے گی۔

مشورہ در اصل اجتماعی سوچ کا دوسرا نام ہے۔ انفرادی سوچ اور اجتماعی سوچ میں جو فرق ہے وہی فرق مشورہ کے بغیر کام اور مشورہ کے ساتھ کام میں پایا جاتا ہے۔ مختلف اسباب سے ایسا ہوتا ہے کہ ایک شخص کا ذہن ہر پہلو کو سمجھ نہیں پاتا۔ مشورہ اسی کمی کی تلافی ہے۔ مشورہ کے ذریعہ یہ ممکن ہو جاتا ہے کہ معاملات میں زیادہ درست رائے تک پہنچا جائے۔ پیشگی طور پر غلطیوں سے بچنے کی تدبیر کر لی مشورہ کا میاب منصوبہ بندی کا ایک اہم جزء ہے۔

Printed page