Al-Risala · October 2003

059 ــ تمام انسان بھائی بھائی

Al-Risala, October 2003

By Maulana Wahiduddin Khan

پیغمبرِ اسلام نے فرمایا کہ اے خدا، میں گواہی دیتا ہوں کہ تمام بندے آپس میں بھائی بھائی یہ حدیث انسانی تعلق کی بنیاد کو بتاتی ہے۔ اس کے مطابق ، تمام دنیا کے لوگ ایک خاندان کے ہر ایک کو چاہئے کہ وہ دوسرے کے ساتھ وہی سلوک کرے جو وہ اپنے گھر کے اندر اپنے بھائی سے کرتا ہے۔ یہ اصول عالمی برادری کا اصول ہے۔ یہ اصول اپنے اور غیر کی تقسیم کو مٹا دیتا ہے۔ اس کے بعد سب اپنے ہو جاتے ہیں۔ کوئی کسی کا غیر نہیں رہتا۔ یہ اصول تمام انسانی نسل کو ایک ایسے مضبوط رشتے میں باندھ دیتا ہے جس سے زیادہ مضبوط کوئی اور رشتہ نہیں۔

Printed page