Al-Risala · October 2003

090 – صبر میں کامیابی

Al-Risala, October 2003, pp. 4–5

By Maulana Wahiduddin Khan

پیغمبر اسلام نے فرمایا کہ جان لو کہ صبر کے ساتھ کامیابی ہے۔ اس حدیث میں صبر کی غیر معمولی اہمیت کو بتایا گیا ہے۔ اس کے مطابق ، صبر ہر قسم کی ترقیوں کا زینہ ہے۔ اس دنیا میں صبر کرنے والا کبھی

نا کام نہیں ہو سکتا۔ اصل یہ ہے کہ موجودہ دنیا میں ہر آدمی کے ساتھ اتار اور چڑھاؤ کے واقعات پیش ہر آدمی کو بار بار کسی نا پسندیدہ صورت حال کا تجربہ ہوتا ہے۔ ایسی حالت میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آدمی بے ہمت ہو جاتا ہے۔ وہ اپنے آپ کو شکست خوردہ محسوس کرنے لگتا ہے۔ مگر یہ درست حقیقت یہ ہے کہ موجودہ دنیا میں کامیابی کے امکانات اتنے زیادہ ہیں جو کبھی ختم نہیں ہوتے۔ ایک نا کامی کے بعد ہمیشہ دوسری کامیابی موجود رہتی ہے۔ صبر کا مقصد گو یا اپنے آپ کو بے حوصلگی سے بچا کر اگلے موقع کا انتظار کرنا ہے۔ اگر آدمی پہلی نا کامی کے بعد صبر کا ثبوت دے تو بہت جلد وہ پائے گا کہ دوسری کامیابی اس کے قریب ہی اس کا انتظار کر رہی تھی۔

Printed page