انسانی علم کی محدودیت
Al-Risala, March 2004, pp. 29–31
By Maulana Wahiduddin Khan
قرآن کی سورہ نمبر ۱۷ میں کچھ لوگوں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ایک علمی حقیقت کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں قرآن کا متعلقہ بیان یہ ہے :
اور وہ تم سے روح کے متعلق پوچھتے ہیں۔ کہو کہ روح میرے رب کے حکم سے ہے۔ اور تم کو صرف علم قلیل دیا گیا ہے۔ (بنی اسرائیل ۸۵)
قرآن کی اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان اپنی محدودیت (limitations) کی بنا پر علم کلی تک نہیں پہنچ سکتا ۔ علم کلی بطور واقعہ موجود ہے۔ مگر انسان کی ذاتی محدودیت کی بنا پر وہاں تک اُس کی
رسائی ممکن نہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان کو چاہیے کہ وہ حقیقت پسندی سے کام لے۔ وہ جزئی علم کی بنیاد پر کلی علم کے بارہ میں استنباط کرے۔ اگر انسان نے یہ اصرار کیا کہ ہر چیز کو براہ راست میرے مشاہدہ میں آنا چاہئے تو وہ صرف کنفیوژن کاشکار ہو کررہ جائے گا۔ کیوں کہ کلی حقیقت کا بطور مشاہدہ علم میں آنا اس دنیا میں ممکن ہی نہیں۔
یہ ایک اہم تعلیم ہے۔ یہی واحد چیز ہے جو آدمی کو کنفیوژن سے بچانے والی ہے۔ جو لوگ یہ چاہیں کہ ہر چیز اُن کے براہِ راست مشاہدہ میں آئے، اُسی وقت وہ اُس کو مانیں گے تو ایسے لوگ ہمیشہ بے یقینی کا شکار رہیں گے۔ اس دنیا میں یقین کے درجہ تک پہنچنا صرف اُس انسان کے لیے ممکن ہے جو حقیقت پسندی کا طریقہ اختیار کرتے ہوئے ایسا کرے کہ وہ جزئی علم تک براہِ راست رسائی حاصل کرنے کے بعد یہ اعتراف کرلے کہ اس کے بعد براہِ راست علم کی حد ختم ہوگئی اور بالواسطہ علم کی حد یہی واحد طریقہ ہے جو کسی آدمی کو یقین کا درجہ عطا کر سکتا ہے۔
یہ عین وہی اصول ہے جس کو موجودہ سائنس میں اب ایک حقیقت کے طور پر مان لیا گیا ہے۔ اہل علم کے درمیان یہ ایک مسلمہ اصول بن چکا ہے کہ سائنس ہم کو سچائی کا صرف ایک حصہ عطا کرتی ہے: Science gives us but a partial knowledge of reality. اطراف ارض، مرکز ارض قرآن کی سورہ نمبر ۲۱ میں وقت کے اُن بااقتدار لوگوں کو خطاب کیا گیا ہے جو پیغمبر کی مخالفت کر رہے تھے اور اُس کو زیر کرنا چاہتے تھے۔ اس سلسلہ میں قرآن کی آیت یہ ہے: کیا وہ نہیں دیکھتے کہ ہم زمین کو اُس کے اطراف سے گھٹاتے چلے جا رہے ہیں پھر کیا یہی لوگ غالب رہنے والے ہیں (الانبیاء ۴۴)
قرآن کی اس آیت سے فطرت کا ایک اصول معلوم ہوتا ہے۔ وہ اصول یہ ہے کہ اطراف پر قبضہ کرتے ہوئے مرکز تک رسائی حاصل کرنا۔ یہ کسی کے خلاف عمل کا سب سے زیادہ کامیاب طریقہ مقابلہ کی صورت میں اگر ایسا کیا جائے کہ شروع ہی میں براہِ راست اقتدار کے مرکز سے ٹکراؤ
شروع کر دیا جائے تو یہ سخت نقصان کا باعث ہوگا۔ اس طریق کار میں فائدہ کی امید کم اور نقصان کی امید زیادہ ہے۔
عملی اقدام کی زیادہ مؤثر تدبیر یہ ہے کہ اطراف کے شعبوں سے اپنی جدوجہد کا آغاز کیا اطراف سے چل کر مرکز تک پہنچا جائے۔ غیر سیاسی اداروں میں نفوذ حاصل کرتے ہوئے سیاسی ادارہ پر مؤثر بننے کی کوشش کی جائے۔ یہ طریقہ کامیابی کا یقینی طریقہ ہے۔ اس کے برعکس دوسرا طریقہ نقصان اور ناکامی کا طریقہ۔
اس حقیقت کو دوسرے الفاظ میں اس طرح بیان کیا جا سکتا ہے کہ اکثر حالات میں کسی کے خلاف براہ راست کارروائی مفید نہیں ہوتی۔ اکثر حالات میں زیادہ مفید طریقہ یہ ہے کہ بالواسطہ انداز میں اپنی کوشش شروع کی جائے۔ براہ راست کارروائی کے مقابلہ میں بالواسطہ کارروائی کا انداز اکثر حالات میں زیادہ کامیاب ثابت ہوتا ہے۔