Al-Risala · June 2004
۸۔ سب سے بہتر خزانہ
Al-Risala, June 2004, pp. 6–7
By Maulana Wahiduddin Khan
عبداللہ بن عباس کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا میں تم کو نہ بتاؤں کہ
آدمی کے لیے بہتر جمع کرنے والا مال کیا ہے۔ نیک عورت کہ جب وہ اس کی طرف دیکھے تو وہ اس کو خوش کر دے۔ اور جب وہ اس کو حکم دے تو وہ اس کی اطاعت کرے۔ اور جب وہ موجود نہ ہو تو وہ اس کی حفاظت کرے (عن ابن عباس قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ألا اخبرک بخیر ما یکنز المرأ المرأة الصالحة اذا نظر الیہا سرته واذا امرها اطاعته و اذا غاب عنها حفظته)۔