Al-Risala · August 2004
فہرست آرزو
Al-Risala, August 2004, p. 21
By Maulana Wahiduddin Khan
کلیری سمپسن (Cleary Simpson) امریکہ کی ایک اعلی تعلیم یافتہ خاتون ہیں۔ تعلیم کی تکمیل کے بعد وہ مختلف قسم کے وقتی جاب کرتی رہیں۔ یہاں تک کہ ان کی تمناؤں کے مطابق، ان کو امریکہ کے ٹائم میگزین میں اپنی پسند کا کام مل گیا۔ اس وقت دہ ٹائم کے نیویارک کے دفتر میں ڈائریکٹر (Advertising Sales Director)
ٹائم کے شمارہ ۵ اگست ۱۹۹۱ (صفحہ ۴) میں مذکورہ خاتون کا ہنستا ہوا پر ابتهاج فوٹو چھپا ہے۔ وہ اس عہدہ کے ملنے پر انتہائی خوش ہیں۔ تصویر کے نیچے ان کا پر مسرت تاثر ان لفظوں میں درج ہے ٹائم کے لیے کام کرنا ہمیشہ سے میری فہرست آرزو پر تھا :