Muslim Identity in India
Al-Risala, May 2005, pp. 43–44
By Maulana Wahiduddin Khan
۱۳ جنوری ۲۰۰۵ کو انہوں نے اس سلسلہ میں صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کی اور اپنے موضوع پر ان کا تفصیلی انٹرویو ریکارڈ کیا۔ انٹرویو کے دوران بتایا گیا کہ انڈیا میں مسلمانوں کا مستقبل نہ صرف محفوظ ہے بلکہ یہاں وہ ترقی کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ انڈیا کے مسلمانوں پر برطانی مؤرخ آرنلڈ ٹوائن بی کا نظریہ منطبق ہوتا ہے۔ غیر مسلم اکثریت ان کے لیے ایک نعمت ہے۔ کیوں کہ اس بنا پر وہ چیلنج کی حالت میں ہیں اور اس چیلنج کی بنا پر وہ دن بدن تخلیقی اقلیت (creative minority) بن رہے ہیں۔ آخر میں ان کو مندرجہ ذیل کتاب دی گئی: Indian Muslims: A Positive Outlook
سائی بابا انٹرنیشنل سنٹر (نئی دہلی) میں ۱۸ جنوری ۲۰۰۵ کو ایک پروگرام ہوا۔ اس کے تحت نوودے ودیالیہ اسکولوں کے پرنسپل اکٹھا ہوئے ۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے وہاں خطاب کیا۔ ان کے خطاب کا عنوان یہ تھا: