Al-Risala · April 2006

خلاصہ

Al-Risala, April 2006, p. 13

By Maulana Wahiduddin Khan

نان وائلنس سادہ طور پر یہ نہیں ہے کہ نزاعات کی صورت میں ہتھیار اٹھانے سے پرہیز کیا جائے۔ بلکہ نان وائلنس یا عدم تشدد ایک مکمل طرزِ حیات کا نام ہے۔ نان وائلنس کا تعلق انسان کی سوچ سے بھی ہے اور اس کے بول سے بھی اور اس کے عمل سے بھی۔ نان وائلنس کا مطلب یہ ہے کہ آدمی ہر موقع پر ٹھنڈے ذہن کے ساتھ سوچے، وہ معتدل انداز میں کلام کرے، وہ ٹکراؤ سے مکمل طور پر بچتے ہوئے اپنے عمل کا نقشہ بنائے۔ نان وائلنس کو ایک لفظ میں پر امن طرزِ حیات کہا اس دنیا کے لیے اس کے خالق کا قانون یہ ہے کہ پر امن اصول پر زندگی گزارنے والا انسان ہمیشہ کامیاب ہو، اور پر تشدد اصول پر زندگی گزارنے والا انسان صرف نا کام ہو کر رہ جائے، وہ تباہی کے سوا کوئی اور تاریخ اپنے پیچھے نہ چھوڑے۔ ماہنامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن ماہنامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن بمبئی سے شائع ہو رہا ہے۔ ایڈیشن کا نام دی اسپرچول مسیج (The Spiritual Message) ہے۔ اس کی تفصیل یہ ہے: دی اسپرچول مسیج، فی کاپی -/15 روپے، سالانہ -/165 روپے ۔ خط و کتابت کا پتہ ہے:

The Spiritual Message 302, Koldongri CHS, Sahar Road Andheri (East), Mumbai-400099 (India)

Tel.: 2834 1654 / 28346079 / 2821 8609, Fax: 2823 6323

Printed page