سادہ فارمولا
Al-Risala, September 2006, pp. 43–46
By Maulana Wahiduddin Khan
ایک صاحب سے ملاقات ہوئی ۔ نماز کا وقت ہوا تو وہ ہمارے ساتھ نماز میں شریک ہوگئے ۔ نماز کے دوران ان کے موبائل ٹیلی فون کی گھنٹی بجی ۔ نماز ختم ہونے تک بار بار گھنٹی بجتی رہی ۔ اس کی وجہ سے نمازی ڈسٹرب ہوتے رہے۔ معلوم ہوا کہ یہ اُن کے نوجوان بیٹے کا ٹیلی فون تھا۔ وہ کہیں باہر گئے واپس آئے تو اُنھوں نے اپنے باپ کو گھر پر نہ پایا۔ اُنھیں پریشانی ہوئی کہ والد صاحب کہاں چلے گئے ۔ اس پریشانی میں وہ بار بار ٹیلی فون کی گھنٹی بجاتے رہے۔ اُنھوں نے ٹیلی فون کر کے اپنے بیٹے کو بتایا کہ میں اس وقت یہاں ہوں اور کچھ دیر کے بعد آؤں گا۔
میں نے کہا کہ یہ کوئی ایسی بات نہیں جس پر آپ کے صاحب زادے بار بار آپ کو ٹیلی فون کریں اور اس طرح اپنا اور دوسروں کا وقت ضائع کریں۔ آپ نے اپنے صاحب زادے کو لاڈ پیار تو خوب کیا ہوگا لیکن ان کو زندگی کا اصول نہیں بتایا۔ میں نے کہا کہ انگریزی کا ایک مقولہ ہے۔ لمبے انسانی تجربے کے بعد بنا ہے۔ وہ مقولہ یہ ہے کہ ــــ خبر نہ ہونا اچھی خبر ہے: No news is good news. میں نے کہا کہ میں نے زندگی میں بار بار سفر کیے ہیں۔ مگر میرے گھر والے کبھی ایسا نہیں اس کا سبب یہ ہے کہ میں نے اپنے گھر والوں کو بہت پہلے یہ مقولہ بتا دیا تھا۔ میں نے ان کو سمجھایا کہ اگر میرے بارے میں کوئی خبر نہ آئے تو سمجھ لو کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ کیوں کہ اگر کوئی حادثہ پیش آئے تو فوراً اس کی خبر یہاں آجائے گی۔ میری اس بات پر مذکورہ بزرگ صرف مسکرا دیے۔ اُنھوں نے ایسا نہیں کیا کہ وہ اپنے بیٹے کو ٹیلی فون کر کے بتائیں کہ آج ایک بہت قیمتی اصول مجھ کو معلوم اس کو تم پکڑ لو۔ وہ اصول یہ کہ جب تک کوئی بُری خبر نہ آئے سمجھ لو کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ اُنھوں نے کیوں اپنے بیٹے کو یہ بات نہیں بتائی۔ اس کا سبب یہ تھا کہ وہ اپنے بیٹے کی محبت میں اتنا زیادہ سرشار تھے کہ وہ سوچ نہیں سکتے تھے کہ میرے بیٹے نے کوئی غلطی کی ہے۔ اس قسم کی محبت
کوئی سادہ چیز نہیں۔ وہ محبت کرنے والے کے لیے ایک عظیم نقصان کا باعث ہے۔ اس کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے کہ آدمی کے اندر واضح فکر پیدا نہیں ہوتا۔ وہ ہمیشہ کنفیوژن میں مبتلا رہتا ہے۔ فکری وُضوح اور کنفیوژن کیا ہے۔ وہ دراصل سارٹنگ کا عمل ہے، یعنی ایک چیز سے دوسری چیز کو الگ کرنا۔ اسی سے ذہن کے اندر فکری وضوح آتا ہے۔ جب آدمی کسی وجہ سے سارٹنگ کا یہ کام نہ کر سکے تو اسی کے نتیجے کا نام وہ چیز ہے جس کو کنفیوژن کہا جاتا ہے۔
موصوف کو’’نو نیوز از گڈ نیوز‘‘ کا فارمولا بظاہر پسند آیا۔ مگر بیٹے کی محبت کی وجہ سے وہ یہ نہ کر سکے کہ وہ دو چیزوں کو ایک دوسرے سے الگ کریں۔ یعنی اپنے بیٹے کی روش کو غلط قرار دیں اور میں نے جو فارمولا بتایا اس کو صحیح سمجھیں۔ اس عدم سارٹنگ کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان کا ذہن کنفیوژن میں پڑارہا۔ انھوں نے شعوری یا غیر شعوری طور پر یہ مان لیا کہ یہ بھی ٹھیک ہے اور وہ بھی ٹھیک۔ پھر میں نے کہا کہ یہ کمیونیکیشن کا زمانہ ہے۔ آدمی کو تھوڑی دیر میں دور دور کی خبریں مل جاتی اس لیے موجودہ زمانے میں یہ فارمولا ہمیشہ سے زیادہ درست بن گیا ہے۔ اب تو منٹوں میں کوئی خبر ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچ جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے۔ فلاں شخص کے ساتھ دور کے شہر میں ایک حادثہ پیش آیا۔ وہ دو دن تک اسپتال میں رہا مگر ہمارے پاس اس کی خبر اس وقت آئی جب کہ اس کا انتقال ہو چکا تھا۔
میں نے کہا کہ آپ کی یہ سوچ ہمیشہ آپ کو کنفیوژن میں مبتلا رکھے گی۔ کیوں کہ آپ خیالات کی سارٹنگ کا کام کرنا نہیں جانتے۔ میں نے کہا کہ اس معاملے میں آپ کی غلطی یہ ہے کہ آپ ایک استثناء (exception) کو جنرلا ئز کر رہے ہیں۔ ہر دن ہزاروں خبریں منٹوں میں ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچ آپ نے اس کو چھوڑ کر ایک استثنائی واقعہ لے لیا اور اسی سے اپنی رائے بنانے لگے۔ یہی بیشتر لوگوں کا حال ہے۔ لوگ کسی نہ کسی وجہ سے ایسا کرتے ہیں کہ وہ خیالات کی سارٹنگ کا کام نہیں کرتے۔ اس بنا پر ان کا ذہن مختلف قسم کے خیالات کا جنگل بنا رہتا ہے۔ اندر نہ وضوح فکر پیدا ہوتا ہے اور نہ وہ اس قابل ہوتے ہیں کہ تجزیہ و تحلیل کا کام انجام دے سکیں۔
مساجد اور مدارس اور اداروں کے لیے مولانا وحید الدین خاں کی دس کتابوں کا ایک منتخب سیٹ تیار کیا گیا ہے۔ خواہشمند حضرات آرڈر روانہ کر کے ۴۰ فی صد کی خصوصی رعایتی قیمت پر اس کو حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈاک خرچ ادارے کے ذمہ نیز یہ آرڈر صرف ڈی۔ ڈی کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔ Goodword Books (P) Ltd. کے نام سے ارسال کریں۔ جو حضرات کتابوں کا یہ منتخب سیٹ مساجد اور مدارس اور اداروں کو اپنی طرف سے ہدیہ کرنا چاہتے ہوں، وہ بھی اس اسکیم میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ہر آرڈر کے ساتھ ماہ نامہ الرسالہ (اُردو) ایک سال کے لیے مفت جاری کیا جائے گا۔ تفصیلات درج ذیل ہیں: سیٹ برائے ادارہ اور مدارس | سیٹ برائے مساجد تذکیر القرآن (اُردو) | ۱۔ تذکیر القرآن (اُردو) (اردو) مدیرگران -۱ اللہ اکبر -۲ مطالعۂ قرآن -۳ قال اللہ وقال الرسول -۴ مطالعۂ حدیث -۵ مطالعۂ سیرت -۶ سیرت رسول -۷ پیغمبر انقلاب -۸ عظمتِ اسلام -۹ انسان کی منزل -۱۰ (اردو) مدیرگران -۱ اللہ اکبر -۲ مطالعۂ سیرت -۳ فکر اسلامی -۵ دین وشریعت -۶ تجدید دین -۷ مذہب اور جدید چیلنج -۸ انسان کی منزل -۹ رازِ حیات -۱۰ رعایتِی قیمت صرف : -/510 .Rs رعایتِی قیمت صرف : -/570 .Rs 1, Nizamuddin West Market, New Delhi-110013 Tel. 24355454, 24355729, email: info@goodwordbooks.com
کے لکچرز، روزانہ زی جاگرن ٹی وی چینل (Zee Jagaran) پر دیکھیں! Programme: Good Life Time: 7:20 am on Mondays, Wednesdays, Thursdays and Fridays 10:30 pm on Tuesdays, Saturdays and Sundays نوٹ: اگر آپ کے یہاں زی جاگرن چینل نہیں آرہا ہے تو آپ اپنے کیبل آپریٹر کو درج ذیل تفصیلات دے کر مذکورہ چینل جاری کروائیں : Satelite : NSS6 Transponder : KU Band Polarization : Vertical Symbol Rate : 40700 Down Linking Frequency : 12534