Al-Risala · November 2006

دعوتِ ایمپائر

Al-Risala, November 2006, p. 35

By Maulana Wahiduddin Khan

لکشمی نواس متّل ۱۹۵۰ میں راجستھان میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے لندن میں اسٹیل انڈسٹری شروع کی۔ اس میدان میں انھوں نے بہت ترقی کی ، یہاں تک کہ اب ان کی متّل انڈسٹری (Arcelor Mittal) دنیا کی سب سے بڑی اسٹیل انڈسٹری بن گئی ہے۔ انھوں نے اس میدان میں ساری دنیا میں نمبر ایک پوزیشن حال کرلی۔

لکشمی متّل نے دہلی کے انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا کو انٹرویو دیا ہے جو اخبار کے شمارہ ۲ جولائی ۲۰۰۶ میں شائع ہوا ہے۔ اس انٹرویو کا عنوان یہ ہے :

Mittal has a message for India: Go ahead and conquer the world. میں نے اس رپورٹ کو اخبار میں پڑھا تو اچانک میرے ذہن میں آیا کہ کیا وجہ ہے کہ مادی انڈسٹری کے میدان میں ایک آدمی اس قسم کی بڑی بڑی بات بولتا ہے لیکن مذہب کے میدان میں کسی کے پاس بولنے کے لیے اس قسم کے الفاظ نہیں۔ حالاں کہ مذہب کے اندر دلوں کو جیتنے کی طاقت ہے۔ اس اعتبار سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ :

Printed page