Al-Risala · April 2007

کیا قیامت قریب آگئی

Al-Risala, April 2007, p. 51

By Maulana Wahiduddin Khan

قرآن اور حدیث میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ دنیا ابدی نہیں ہے، ایک وقت آئے گا جب کہ وہ ختم کردی جائے گی اور دوسری دنیا بنے گی جو کہ ابدی ہوگی۔ موجودہ دنیا میں ایسے آثار پائے جاتے ہیں جن کو لے کر دورِ حاضر کے مفکرین یہ اندازہ کرتے رہے ہیں کہ تاریخ کا خاتمہ (end of history) قریب آچکا ہے۔ اب خالص سائنسی سروے کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا واقعۃً اپنے آخری دورِ حیات میں پہنچ چکی ہے۔ اب خالص سائنسی مطالعے کے ذریعے وہ نشانیاں سامنے آئی ہیں جو احادیثِ رسول میں پہلے سے موجود تھیں۔

اقوام متحدہ (UNO) موجودہ دنیا کا سب سے بڑا عالمی ادارہ ہے۔ اقوام متحدہ کے تحت، ایک انٹرنیشنل پینل بنایا گیا۔ اس پینل میں ڈھائی ہزار سائنس داں شامل کیے گئے۔ ان سائنس دانوں کا تعلق، دنیا کے 130 ملکوں سے تھا۔ یہ پینل موسمیاتی تبدیلی (climate change) پر سرچ کے اس پینل کا صدر دفتر پیرس میں تھا۔ اس پینل نے اپنی رسرچ مکمل کر کے اُس کی تفصیلی رپورٹ اقوام متحدہ کے حوالے کردی ہے۔ یہ ایک سنسنی خیز رپورٹ ہے، جو میڈیا میں آچکی ہے۔ ہمارے سامنے اس وقت، نئی دہلی کے انگریزی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کا شمارہ 3 فروری 2007 اس شمارے میں یہ رپورٹ تفصیل کے ساتھ شائع ہوئی ہے۔ اس رپورٹ کا ٹائتل بامعنی طور پر یہ ہے— انتہائی نشانیاں (Warning Signs)۔ اس عنوان میں ایک لفظ کا اضافہ کر کے یوں کہا جاسکتا

Printed page