Al-Risala · May 2007

عالمی سطح پر لٹریچر کی اشاعت

Al-Risala, May 2007, pp. 31–32

By Maulana Wahiduddin Khan

میرے علم کے مطابق، میری اردو کتابیں، اسلام کی درست تعبیر کو معلوم کرنے کا واحد ذریعہ ہیں، اس مقصد کے لیے دوسرا کوئی لٹریچر مفید نہیں ۔ میری تمام کتابوں کی اُردو اور دیگر زبانوں میں اشاعت کے لیے آپ کو اپنی تمام تر کوششیں صرف کرنا ہے۔ آپ کو لازماً یہ کوشش کرنا ہے کہ میری تمام کتابیں عالمی سطح پر اشاعت کے لیے چھپ کر تیار ہو جائیں۔ بہت سارا مٹیریل جو میں نے اُردو میں تیار کیا ہے، ابھی اُس کو چھپنا باقی ہے۔ آپ کو لازمی طور پر اُس مٹیریل کی بھی اشاعت اس سارے مٹیریل کا انگریزی اور دیگر زبانوں میں ترجمہ اور عالمی سطح پر اس کی اشاعت ضروری ہے۔

ہم کو تمام انسانوں تک اسلام کا پیغام پہنچانے کے لیے پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کا بھر پور طور پر استعمال کرنا ہوگا۔ میری کتابوں کے علاوہ، میری سیکڑوں تقاریر کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ

ہو چکی ہے۔ آپ کو ٹیلی ویژن، ریڈیو، آڈیو کیسٹ، سی ڈی، وی سی ڈی اور میڈیا کے ذریعے ان چیزوں کو ہر ممکن طریقے سے دنیا کے ہر انسان تک پہنچانا ہے۔ سارے انسانوں تک اسلام کا پیغام پہنچانا، ہمارا مشن ہے۔ مشن کی اس نوعیت کا تقاضا ہے کہ ہمارے اندر بولنے کی صلاحیت (speaking skill) ہو۔ اس لیے دوسری سرگرمیوں کے ساتھ ضروری ہے کہ ہمارے مشن کے تمام افراد اپنے آپ کو پبلک اسپیکنگ (public speaking) کے لیے

موجودہ زمانے میں تقریباً روزانہ میٹنگ، کانفرنس اور سیمینار ہوتے ہیں۔ اس میں ہر مذہب کے لوگوں کو اپنا پیغام دینے کے لیے بلایا جاتا ہے۔ ہم کو اس طرح کے تمام مواقع کو استعمال اس مقصد کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے مشن کا ہر فرد ایک اچھا اسپیکر (speaker) ہو ۔ میرا مقصد ہرگز یہ نہیں ہے کہ مشن کا ہر فرد خطیب (orator) بن جائے، تاہم مشن کے ہر آدمی کے لیے ضروری ہے کہ وہ سادہ طور پر ایک اسپیکر بنے۔

ہمارا مشن ایک ربانی مشن ہے اور ’خطابت‘ کا طریقہ اس کے لیے مفید نہیں، ہم کو صرف اُن لوگوں کی ضرورت ہے جو سادہ اور واضح انداز میں اپنا پیغام پہنچا سکیں۔ اس لیے ہم کو اس مقصد کے لیے بولنے والوں کی ضرورت ہے، نہ کہ خطابت کرنے والوں کی۔

Printed page