پروگرام ساز افراد
Al-Risala, May 2007, pp. 32–33
By Maulana Wahiduddin Khan
مجھ سے کئی بار یہ سوال کیا گیا ہے کہ آپ کے مشن کا پروگرام کیا ہے۔ میرے تجربے کے مطابق، ایک داعی کو اس طرح کے مختلف حالات سے گزرنا پڑتا ہے کہ اپنی دعوتی ذمے داریوں کو پورا کرنے کے لیے کوئی ایک پروگرام اس کے لیے کافی نہیں ہو سکتا۔ اس لیے میں اس طرح کے سوال کا جواب ہمیشہ یہی دیتا ہوں کہ ہمارا کام پروگرام ساز افراد تیار کرنا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ایسے انسان بنیں جن کے اندر دعوتی اسپرٹ پوری طرح بھری یہ دعوتی اسپرٹ اس بات کے لیے کافی ہو جائے گی کہ آپ مختلف حالات میں خود اپنا دعوتی میں مولانا وحید الدین خاں کی عصری اسلوب میں فکر انگیز اسلامی کتابیں اور الرسالہ حسب ذیل پتہ پر دستیاب ہیں:
میں نے آپ کو ایک داعی کا واقعہ بتایا تھا۔ وہ ایک ڈاکٹر کو اسلام کی دعوت دینا چاہتے اُن کے اندر دعوتی اسپرٹ بھری ہوئی تھی۔ وہ چاہتے تھے کہ مذکورہ ڈاکٹر سے مل کر کچھ دعوتی چیزیں کسی طرح وہ ڈاکٹر کو پڑھنے کے لیے دے سکیں۔
چناں چہ انھوں نے مذکورہ ڈاکٹر کے کلنک کا ایک کارڈ لیا۔ اور اس طرح وہ مریضوں کی لائن میں کافی دیر تک اپنی باری آنے کے انتظار میں کھڑے رہے، یہاں تک کہ وہ ڈاکٹر کے پاس پہنچ گئے۔ ڈاکٹر نے اُن سے پوچھا کہ آپ کو کیا تکلیف ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں صرف آپ کو کچھ ریڈنگ میٹریل دینے کے لیے آیا ہوں۔ یہی ایک سچے داعی کی صفت ہے۔ وہ کسی پیشگی پروگرام کا انتظار نہیں وہ صورت حال کے مطابق ،خود اپنا پروگرام بنالیتا ہے۔ اُس کو صرف اسی بات کی دھن ہوتی ہے کہ کس طرح خدا کا پیغام سارے انسانوں تک پہنچ جائے۔