Al-Risala · June 2007

Journey Through the Kingdom of Oudh.

Al-Risala, June 2007, pp. 16–17

By Maulana Wahiduddin Khan

سلیمین نے جب داراشکوہ کی قبر دیکھی تو اس نے کہا کہ اگر وہ زندہ رہتا اور دہلی کی سلطنت پر اس کا قبضہ ہو جاتا تو تعلیم کی نوعیت اور اسی کے ساتھ انڈیا کا مستقبل بالکل مختلف ہوتا: Had he lived to occupy the throne, the nature of education, and therewith the destiny of India, would have been different. (p. 572) کرنل سلیمین نے اپنی کتاب میں اس کا ذکر کیا ہے کہ انگریزوں نے جن ہندوستانیوں کو پا کر ان کے اوپر اپنی حکومت قائم کی، ان کے خیالات انگریزی حکومت کے بارے میں کیا تھے۔ میں انھوں نے کیپٹن لاکٹ کا ذکر کیا ہے جو ہندوستانی زبان اچھی طرح جانتے تھے۔ اور اس بنا پر ہندوستانیوں سے اپنائیت کے ساتھ بات کر سکتے تھے۔ وہ لکھتے ہیں کہ:

”کیپٹن لاکٹ نے لکھنؤ میں نواب اودھ کی کمزوریوں اور ان کی حکومت کے ظلم کے متعلق سوالات کیے ۔ ان کو جواب دیا گیا کہ ہم پریشان ہیں، ہم کو مزید پریشانی میں نہ ڈالیے۔ سن کر کیپٹن لاکٹ نے کہا کہ ایسا کیوں ۔ کیا آپ لوگ پہلے سے زیادہ بہتر حکومت کے ماتحت جواب ملا کہ ہاں، مگر اودھ کا نام اور ہمارے ملک کی عزت ختم ہوگئی ۔ دینے والا ایک مسلمان تھا۔ ہندو کا جواب شاید اس سے مختلف ہوتا۔ “ (جلد دوم، صفحہ 66-65) مذکورہ مسلمان کے جواب میں وہ معاشرہ جھلک رہا ہے جو اس وقت لکھنؤ میں موجود تھا اور جس میں اس مسلمان نے پرورش پائی تھی۔ اگر اس کی پرورش ایسے ماحول میں ہوتی جہاں قرآن کا چرچا

ہوتا ہے تو شاید اس کا جواب یہ ہوتا کہ حکومت کوئی انعام کی چیز نہیں ہے بلکہ قرآن کے مطابق، وہ امتحان کی چیز ہے۔ خدا نے ان کو ہٹا کر آپ کو یہاں کا اقتدار دیا ہے، تاکہ دیکھے کہ آپ کیسا عمل کرتے ہیں: ثم جعلناکم خلائف في الأرض من بعدهم لننظر كيف تعملون (یونس: 14) یعنی پھر ہم نے اُن کے بعد تم کو ملک میں جاں نشیں بنایا، تاکہ ہم دیکھیں کہ تم کیسا عمل کرتے ہو۔ مذکورہ مسلمان اگر یہ جواب دیتا تو اس کا جواب عین دعوت بن جاتا۔ اس طرح مسلمانوں اور غیر مسلموں کا مجرد اختلاط (interaction) ہی دعوتی عمل جاری ہونے کے لیے کافی ہے، بشرطیکہ مسلمان ضروری اسلامی معلومات رکھتے ہوں۔

ماہ نامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن ماہ نامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن بمبئی سے شائع ہو رہا ہے۔ ایڈیشن کا نام دی اسپرچول میسیج (The Spiritual Message) ہے۔ اس کی تفصیل یہ ہے: دی اسپرچول میسیج، فی کاپی -/15 روپے، سالانہ -/165 روپے ۔ خط و کتابت کا پتہ ہے:

302, Koldongri CHS, Sahar Road Andheri (East), Mumbai-400099 (India)

Tel.: 28341654/28346079/28218609, Fax: 2823 6323 بمبئی میں مولانا وحید الدین خاں کی عصری اسلوب میں فکر انگیز اسلامی کتابیں اور ماہ نامہ الرسالہ حسب ذیل پتہ پر دستیاب ہیں۔ ٹیلی فون پر آرڈر دے کر بھی کتابیں منگوائی جاسکتی ہیں: ICRA (Islamic Centre for Research & Awareness) 3, Shantaram Patil Bldg. behind Firdaus Mithaiwala, Near Andheri Station (W), Mumbai-400058 Tel. 26285223, Mob. 9821197534

Printed page