Al-Risala · January 2007
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
Al-Risala, January 2007, pp. 2–3
By Maulana Wahiduddin Khan
آپ کی بھیجی ہوئی کتاب ’’اقامتِ دین اور نفاذِ شریعت‘‘ بذریعہ ڈاک ملی۔ یہ کتاب آپ نے ۲۲ رمضان ۱۴۲۶ کو روانہ کی تھی۔ میں نے اس کتاب کو پڑھا۔ آپ نے اپنی اس کتاب میں ’’بعض حضرات‘‘ کے
ایک نقطۂ نظر پر تنقید فرمائی ہے۔ میں اپنے مطالعے کے مطابق، ان بعض حضرات کو نہیں جانتا۔ براہِ کرم ان بعض حضرات کے نام اور ان کی کتابوں کے نام تحریر فرمائیں۔ جن کی طرف آپ نے اپنے اس نقطۂ نظر کو منسوب فرمایا امید ہے کہ آپ اس سلسلے میں واضح جواب سے ممنون فرمائیں گے۔