Al-Risala · August 2007

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حسن سلوک

Al-Risala, August 2007, pp. 44–45

By Maulana Wahiduddin Khan

اس موضوع پر بولتے ہوئے صدر اسلامی مرکز نے حدیث اور سیرت رسول کی روشنی میں اظہار خیال کیا۔ 5- مسٹر اشوک کمار جرمن ریڈیو (نئی دہلی) نے 4 اپریل 2007 کو یوپی کا الیکشن اور مسلمان کے موضوع پر صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو لیا۔ جوابات کا خلاصہ یہ تھا کہ خواہ یوپی کا الیکشن ہو یا کوئی اور الیکشن ہر جگہ کے لیے ہماری پالیسی صرف ایک ہے، وہ یہ کہ مسلمان منفی ووٹنگ کا طریقہ چھوڑ دیں اور مثبت ووٹنگ کا طریقہ اختیار کریں۔

مسلمانوں کی مستقل الیکشن پالیسی ہونا چاہیے۔

6- بمبئی کے ایک ادارہ ’ورڈس ورتھ‘ (Wordsworth) کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے بمبئی کا سفر کیا۔ 10 مئی 2007 کی صبح کو راشٹریہ سہارا کی فلائٹ سے روانگی ہوئی اور 12 مئی 2007 کی شام کو دوبارہ راشٹریہ سہارا کی فلائٹ سے دہلی واپسی ہوئی۔ اس سفر میں ملاقاتوں کے علاوہ چار پروگرام ہوئے۔ ایک ’ورڈس ورتھ‘ کا افتتاح۔ دوسرے، اعلیٰ سرکاری افسران کے ایک اجتماع سے خطاب۔ تیسرے، ایک ہوٹل کے ہال میں ہندو اور مسلمانوں کے ایک مشترک اجتماع سے خطاب۔ چوتھے، اکرا (ICRA) کے ہال میں ’الرسالہ‘ کے قارئین سے خطاب۔ اجتماعات کے موقعے پر لوگوں کو کتابیں اور پمفلٹ دیے گئے۔

7- صدر اسلامی مرکز کے اردو اور انگریزی مضامین، ہر ہفتے، تقریباً تین ہزار ای میل سبسکرائبرز کو روانہ کیے جو لوگ اس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہوں، وہ درج ذیل ای میل پر رابطہ کریں: 8- لندن سے ایک خط بذریعہ ای میل موصول ہوا ہے جو یہاں نقل کیا جاتا ہے: I am an admirer of Maulana's writings for a very long time and I would like to congratulate Goodwrod TV to bring Maulana's video on the internet. The video quality is very good. Now I hope to see more videos of Maulana on the net. (Farooq Chishty, London, England)

9- کراچی (پاکستان) سے محمد عمر فاروق صاحب کا ایک خط موصول ہوا ہے۔ وہ کراچی یونیورسٹی کے شعبہ علومِ اسلامی میں ریسرچ اسکالر ہیں۔ اور وہاں سے ڈاکٹریٹ کر رہے ہیں۔ ان کی تحقیق کا موضوع یہ ہے: مولانا وحید الدین خاں کی علمی وفکری خدمات—ایک تحقیقی اور تنقیدی جائزہ۔ اس سلسلے میں ان کو اسلامی مرکز (نئی دہلی) سے ضروری مواد ارسال کر دیا گیا ہے۔

Printed page