Al-Risala · January 2007

نئی دہلی، ۶ نومبر ۲۰۰۵ء جواب کا منتظر وحید الدین

Al-Risala, January 2007, p. 3

By Maulana Wahiduddin Khan

جواب میں تاخیر ہوئی تو میں نے انھیں یاد دہانی کے لیے دوبارہ ایک خط لکھا۔ میرا یہ دوسرا خط یہاں نقل کیا جاتا ہے: برادر محترم ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی! السلام علیکم ورحمۃ اللہ عرض یہ ہے کہ اس سے پہلے ایک خط مورخہ ۵ نومبر ۲۰۰۵ء میں نے آپ کی خدمت میں روانہ کیا تھا۔ یہ خط آپ کی اس کتاب کے بارے میں تھا جو آپ نے مجھے اپنے دستخط کے ساتھ ۲۲ رمضان ۱۴۲۶ھ کو روانہ فرمائی آپ نے اپنی اس کتاب میں ’’بعض حضرات‘‘ کے نقطۂ نظر پر تنقید فرمائی ہے، لیکن آپ نے اپنی کتاب میں نہ ان بعض حضرات کا نام لکھا ہے اور نہ ان کی کسی کتاب کا حوالہ دیا ہے۔ میں نے اپنے خط میں آپ سے پوچھا تھا کہ یہ بعض حضرات کون ہیں اور ان کا نام کیا ہے۔ ابھی تک مجھے آپ کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔ براہِ کرم اپنا جواب بھیج کر شکریے کا موقع دیں۔

Printed page