Al-Risala · September 2007
منطقی استدلال
Al-Risala, September 2007, p. 32
By Maulana Wahiduddin Khan
کسی بات کو عقلی طور پر سمجھنے کے لیے انسان کے پاس سب بڑی چیز منطق (logic) ہے۔ منطق کے ذریعے کسی بات کو عقلی طور پر قابل فہم بنایا جاتا ہے۔ منطق کی دو بڑی قسمیں ہیں۔ انتخابی منطق (optional logic) اور دوسری ہے، مجبورانہ منطق (compulsive logic)۔ کے یہ دونوں ہی طریقے یکساں طور پر قابل اعتماد ذریعے ہیں۔ دونوں میں سے جس ذریعے سے بھی بات ثابت ہو جائے، اس کو ثابت شدہ مانا جائے گا۔