جنت میں داخلے کی شرط
Al-Risala, September 2007, pp. 45–46
By Maulana Wahiduddin Khan
آدم پہلے انسان تھے اور پہلے پیغمبر بھی۔ اللہ تعالیٰ نے آدم کو پیدا کر کے اُن کو اور اُن کی بیوی حوا کو جنت میں رکھا، اور کہا کہ تم دونوں یہاں رہو اور آزادانہ طور پر یہاں کے سامانِ راحت سے فائدہ لیکن تم اس شجرِ ممنوعہ کے قریب نہ جانا، ورنہ تم ظالم ہو جاؤ گے (البقرۃ: 35) مگر شیطان کے وسوسے سے متاثر ہو کر انھوں نے ممنوعہ درخت کا پھل کھا لیا۔ اس کے بعد آدم اور حوا دونوں جنت سے نکال کر موجودہ زمین میں ڈال دیے گیے۔ اور آدم سے اور ان کی پوری نسل سے یہ کہہ دیا گیا کہ جو عمل کا ثبوت دے گا، وہی ابدی جنت میں جگہ پائے گا۔ زندگی کے آغاز کی یہ مثال بتاتی ہے کہ جنت کے حصول کی شرط کیا ہے۔ جنت کسی کو پر اسرار طور پر نہیں ملے گی اور نہ کسی کی سفارش کسی کو جنت کا مستحق بنائے گی ۔ جنت کسی کو پیدائشی حق کے طور پر ملنے والی نہیں، یہاں تک کہ پیغمبر کو بھی نہیں :
Paradise is not a birth right, even for the Prophets. اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم کے ذریعے سارے انسانوں کے لیے یہ مثال قائم کر دی اور بتا دیا کہ جنت کسی خود ساختہ عقیدے کے تحت کسی کو ملنے والی نہیں۔ یہ اصول اتنا عام ہے کہ اس میں پیغمبروں تک کا کوئی استثنا نہیں ہے۔
حضرت آدم کے واقعے میں ایک اور بے حداہم بات معلوم ہوتی ہے، وہ یہ کہ جنت کے حصول کا مدار سب سے پہلے جس چیز پر ہے، وہ ہے اپنی خواہشوں پر کنٹرول اور اپنی عقل کو اتنا زیادہ ترقی دینا کہ وہ شیطان کے وسوسوں سے بچ سکے۔ انسان کے اندر ابدی کامیابی کی خواہش بے پناہ طور پر موجود ہے۔ کے راستے سے شیطان نے آدم کے اوپر حملہ کیا اور وہ کامیاب ہو گیا۔ اسی طرح انسان کے اندر بہت سی خواہشیں ہر خواہش انسان کے اندر شیطان کے داخلے کا دروازہ ہے۔ آدمی کو چاہیے کہ وہ اپنی خواہش کے ہر دروازے پر چوکی دار بنارہے، تاکہ شیطان اس کے اندر داخل ہو کر اُس کو خدا کی رحمت سے دور نہ کر سکے۔
مختلف اسلامی موضوعات پرمولانا وحیدالدین خاں کے لیکچرس کی اردو اور انگلش DVDs/Cassettes of Prayer in Islam Plan of God Signs of the اسلام کی ان کہی داستان Story of Islam URDU LECTURE • DVD
1. The Creation Plan of God 2. The Importance of Prayers in Islam 3. Islam in the Light of its Scriptures 4. God-Oriented Life 5. Woman and Islam 6. The History of Peace 7. Man & Paradise 8. The Teachings of Prophet Muhammad 9. The Importance of Patience 10. The Concept of Spirituality in Islam 11. The Concept of Jihad in Islam 12. The Islamic Way of Life 13. Living with God 14. Towards Understanding Islam 15. The Spirit Zakat 16. The Concept of Tawheed 17. The Sprit of Ramadan
1. توحید کا تصور 2. حقیقت نماز 3. حقیقت رمضان 4. حقیقت زکاۃ 5. حقیقت حج 6. قیامت کی نشانیاں 7. دعوت کی اہمیت 8. حقیقت دعا 9. دجال کا تصور 10. اسلام کی ان کہی داستان Audio Cassettes in Urdu (Set of 5 cassettes): Set 1: ارکانِ اسلام Set 2: درسِ حدیث Set 3: اسلامی تعلیمات Set 4: رسول اللہ کا طریقِ کار Set 5: تعارفِ اسلام Set 5: دعوتِ اسلام Price for each DVDs Rs. 150 Price for each set of Audio Cassettes Rs. 200