نئی دہلی ، ۷ مارچ ۲۰۰۶ء دعاگو وحید الدین
Al-Risala, January 2007, p. 5
By Maulana Wahiduddin Khan
اس کے بعد ان کی طرف سے کوئی جواب نہ آیا۔ انھوں نے اپنے مذکورہ خط میں لکھا تھا کہ ’’میری تحریر میں استدلال کی کوئی غلطی ہو تو مطلع فرمائیں‘‘۔ میرے نزدیک یہ بات مغالطہ آمیز بھی ہے اور سخت غیر علمی اس لیے کہ جب صاحب کتاب ’’بعض حضرات‘‘ کا تعین نہ کریں تو کس بنیاد پر ان کے استدلال کا تجزیہ کیا جائے گا۔ بناء دعویٰ کے تعین کے بعد ہی ان کے خلاف، تردیدی بیان کا علمی تجزیہ کیا جا سکتا ہے۔ میرے اس خط کے بعد دوبارہ موصوف کی طرف سے کوئی جواب مجھے وصول نہیں ہوا۔ میرے نزدیک یہ ایک غیر علمی طریقہ ہے کہ آدمی ’’بعض حضرات‘‘ کا متعین حوالہ تو نہ دے سکے مگر ان کے نام پر ایسی تنقید چھاپے جو علمی اعتبار سے سراسر بے وزن ہو۔ تنقید کے لیے علمی جرات ضروری ہے۔ جو لوگ اپنے اندر علمی جرات نہ رکھتے ہوں انھیں ہرگز تنقید کا کام نہیں کرنا چاہیے۔