دورِ امن کا آغاز
Al-Risala, April 2008, p. 26
By Maulana Wahiduddin Khan
جنوری 2008 میں ایک غیر متوقع خبر میڈیا میں آئی ۔ وہ یہ کہ متشددانہ جہاد کے لیڈر اسامہ بن لادن کے ایک بیٹے نے اعلان کیا کہ وہ اپنے باپ سے الگ ہو گئے ہیں اور اب وہ امن کے لیے کام کریں گے۔ عمر بن اسامہ کی عمر 26 سال ہے۔ انھوں نے ایک انگریز خاتون (Jane Felix-Browne) سے شادی کی ہے۔ اُن کا موجودہ نام زینہ الصباح (Zaina Alsabah) ہے۔ خاتون کی عمر 52 سال ہے۔ عمر بن اسامہ نے یہ اعلان کیا ہے کہ میرے باپ اسامہ بن لادن نے تشدد کا طریقہ اختیار کیا۔ مگر وہ طریقہ غلط تھا۔ اب میں مسلمان اور مغربی دنیا کے درمیان ایمپیسڈراف پیس (ambassador of peace) کا کردار ادا کروں گا۔ انھوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے وہ نارتھ افریقہ میں پانچ ہزار کلومیٹر کی ایک ہارس ریس (horse race) کریں گے۔ (The Times of India) کے شمارہ 19 جنوری 2008 میں یہ خبر اس عنوان کے تحت چھپی ہے— اسامہ کا بیٹا امن کا پیام بر بننا چاہتا ہے: