Al-Risala · April 2008

سادگی کا اصول

Al-Risala, April 2008, p. 37

By Maulana Wahiduddin Khan

سادگی صرف عدم تکلف کا نام نہیں، سادگی زندگی کا ایک بنیادی اصول ہے۔ سادگی کا مطلب یہ ہے کہ مادی معاملات کے بارے میں اپنے آپ کو حقیقی ضرورت (basic need) تک محدود رکھا جائے، اور اپنی ساری توانائی کو صرف مقصد اعلیٰ کے راستے پر خرچ کیا جائے۔ سادگی کا تعلق لائف مینجمنٹ (life management) سے ہے، نہ کہ معروف معنوں میں محض ایک شخص کے ذاتی ذوق سے۔ سادگی زندگی کی ایک علاحدہ صفت نہیں، سادگی کا تعلق انسان کی تمام دوسری سرگرمیوں سے اسی لیے ایک مشہور مقولے میں درست طور پر کہا گیا ہے کہ۔ اگر تم اعلیٰ ترقی حاصل کرنا چاہتے ہو تو سادگی کا طریقہ اختیار کرو:

Printed page